باغی ایران کا توسیع پسندانہ ایجنڈ آگے بڑھا رہے ہیں: منصور ھادی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 5:05 PM | عالمی خبریں |

نیویارک ،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے آئینی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے الزام عاید کیا ہے کہ ان کے ملک میں سرگرم حوثی باغی اور سابق معزول صدر علی عبداللہ صالح خطے میں توسیع پسندانہ ایرانی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران، یمن کی باغی عسکری گروپوں کو اسلحہ، میزائل اور رقوم مہیا کر رہا ہے اور یہ غیر قنونی ملیشیائیں خطے کی سلامتی اور عالمی جہاز رانی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں اور صالح کے حامیوں نے یمنی قوم پر جنگ مسلط کرکے سیاسی بات چیت کا راستہ بند کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن کا مسئلہ صرف سیاسی اختلافات تک محدود نہیں بلکہ انتہا پسندانہ نظریات مسلط کرنے کی کوششیں بھی اس تنازع کا حصہ ہیں۔صدر ھادی نیا لزام عاید کیا کہ باغیوں نے ملک کا مرکزی بنک لوٹا، شہریوں کی املاک پر ہاتھ صاف کیے اور بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی پھیلائی جس کے نتیجے میں یمنی عوام کی زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے یمنی باغیوں پر دباؤ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔عبد ربہ منصور ھادی کا کہنا تھا کہ ہم یمن میں دی پر امن وامان اور منصفانہ سیاسی نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہیں جس میں پوری یمنی قوم کو ان کے حقوق فراہم کیے جاسکیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔