ایران کے تبریز ایئر پورٹ پر ہیکروں کا حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:50 PM | عالمی خبریں |

تہران 8جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایرانی حکومت کے مخالف ہیکروں نے ایران کے دوسرے ہوائی اڈے کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا اور تبریز انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ٹیلی وڑن سکرینوں پر حکومت مخالف نعرہ چسپاں نظر آیا۔دو ہفتے قبل ایک اور بڑے ایرانی شہر کے ہوائی اڈے کی ٹیلی وڑن سکرینوں پر یہ نعرہ دکھائی دے چکا ہے۔سرکاری کنٹرول کے اخبار ’ایران‘ نے جمعرات کے روز تبریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیلی وڑن سکرینوں پر نظر آنے والی تصویر ٹویٹ کی ہے۔ایک اور سرکاری ویب سائٹ ’ینگ جہادسٹس کلب‘ نے تبریز کے گورنر علی یار راست گو کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق رات کے ساڑھے نو بجے پیش آیا۔تپندگان نامی ایک گروپ نے ایئر پورٹ کے کمپیوٹر سسٹم ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے انہوں نے پوری سکرین کا ایک حکومت مخالف گرافک پیغام ایئر پورٹ کی تمام ٹیلی وڑن سکرنیوں پر پوسٹ کر دیا جو چار گھنٹوں تک وہاں موجود رہا۔اس گرافک میں سیاہ پس منظر میں سفید اور سرخ رنگوں سے عبارت لکھی ہوئی تھی اور گروپ کا لوگو دائیں جانب سب سے اوپر تھا۔پیغام میں کہا گیا تھا کہ متوجہ ہوں۔ ہم تپندگان ایک اور احتجاجی عمل کر رہے ہیں اور اس ایئر پورٹ کے کمپیوٹر سسٹمز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ دو ہفتے قبل ہم نے ایرانی عوام کے سرمائے کو ضائع کرنے اور ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب فورس کی زندگیوں سے کھیلنے کے خلاف ہم نے مشہد ایئر پورٹ کے کمپیوٹر سسٹمز کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیا تھا۔آج بھی ہم ایران کے ہڑتالیوں کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے یہ کام یہاں کر رہے ہیں۔ جب تک موجودہ حکومت عوام کو بہتر زندگی گزارنے اور بہتر اقتصادی حالات کا حق نہیں دیتی، ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اور ہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ایران کے ٹرک ڈرائیور 22 مئی سے ملک کے کئی حصوں میں ہڑتال پر چلے گئے تھے اور وہ کم تنخواہوں اور بڑھتے ہوئے کاروباری اخراجات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے احتجاج کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔تبریز کے گورنر نے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ایئر پورٹ کی ٹیلی وڑن سکرینوں پر اپنا پیغام چار منٹ تک دکھایا جس کے بعد ایئر پورٹ کے حکام نے ٹی وی سکرینوں کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔گورنر کا کہنا ہے کہ حکام اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں حکومت مخالف پیغام ائیر پورٹ کی سکرینوں پر دکھائی دینا کس کی کوتاہی ہے اور یہ کہاں سے آیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...