کمار سوامی نے ترقی پرور بجٹ پیش کیا: وشواناتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2019, 9:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍فروری (ایس او نیوز) ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ وشواناتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کل ریاستی اسمبلی میں جو بجٹ پیش کیا وہ ریاست کی ترقی وخوشحالی کو اور مستحکم کرنے کے لئے معاون ہوگا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وشواناتھ نے کہا کہ زرعی شعبے کی طرف وزیر اعلیٰ نے جس طرح کی توجہ دی ہے اس سے کسان طبقے کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ان کے قرضوں کی معافی میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ شعبۂ آبپاشی، تعلیم، صحت، دیہی ترقیات اور کمزور طبقوں کی فلاح وبہبود کی طرف بھی وزیراعلیٰ نے توجہ دے کر ایک ایسا متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس کی ریاستی عوام کو اشد ضرورت تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس بامعنی اور بامقصد بجٹ کی بدولت آنے والے دنوں میں ریاست کو ترقی کی جانب لے جانے کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔