غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ بی جے پی:ایچ وشواناتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2018, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو19؍ستمبر (ایس او نیوز) جنتادل ( سکیولر) کے ریاستی صدر ایچ وشواناتھ نے بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی ) کو راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنتادل (سکیولر) اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے موجودہ مسائل کیلئے بی جے پی ذمہ دار ہے ۔ بی جے پی لیڈروں نے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے مقصد سے اپنے حربے کا استعمال کرنا شروع کردےئے ہیں۔

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے بی جے پی نے آپریشن کنول کی کوشش شروع کردی ہے۔ اس طرح انہوں نے کنول کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ وشواناتھ نے کہا کہ جنتادل اورکانگریس میں دراڑ پیدا کرکے اقتدار حاصل کرنے کا بی جے پی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت میں جے ڈی ایس نے کسی بھی طرح کی کوئی الجھن پیدا نہیں کی ہے ۔ کانگریس کے چند اراکین اسمبلی کے بیانات ذاتی نوعیت کے ہیں ۔ پارٹی میں کسی طرح کی کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ کانگریس میں جوالجھن پیدا ہوئی ہے اسکے حل کیلئے مخلوط حکومت کی کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے چیرمین سدارامیا ، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور ، کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کورگ ضلع میں سیلاب کی وجہ سے جو حالات پیش آئے تھے اس پر بی جے پی لیڈروں نے خاموشی اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سلسلہ میں کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ بی جے پی کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ اس کو اقتدار کی ہوس ہے اور وہ اقتدار کے حصول کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ عوام اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے ریاست کی فلاح وبہبود ی اور سیلاب سے متاثرہ کورگ ضلع میں راحت کاری اور باز آباد کاری کیلئے ریاست کے بی جے پی لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی پر خصوصی پیکیج کیلئے دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سمیت کورگ ضلع کے تمام بی جے پی اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمان کورگ میں باز آباد کاری کے معاملہ پر سنجیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن پارٹی کے طور پر ریاست میں ترقیاتی پروگرامس مرتب کرنے کے بجائے اقتدار حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے اور دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔ کسانوں کے قرضہ کی معافی ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپئے کی کمی کے ذریعہ وزیرا علیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے عوام پر پڑے بوجھ کو ہلکا کیا ہے ۔ ان سے ریاستی عوام کی جو امیدیں وابستہ ہیں انہیں پورا کرنے میں وہ ہر وقت سرگرم ہیں۔ علاقائی پارٹیاں اگر اقتدار پر ہوں تو بروقت اس قسم کے اہم فیصلے ہو سکتے ہیں ۔ ایسی پارٹیوں کو اعلیٰ کمان سے اجازت حاصل کرنے کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی بر سر اقتدار ہے وہاں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کے معاملہ میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

جے ڈی ایس کے ترجمان رمیش بابو نے کہا کہ آپریشن کنول کے ذریعہ جے ڈی ایس اورکانگریس اراکین اسمبلی کو خریدنے والا بی جے پی کا اقدام آئین کے خلاف ہے ۔ ریاستی مخلوط حکومت اپنی5؍سالہ میعاد مکمل کرے گی ۔اخباری کانفرنس کے دوران بنگلور سٹی کے جنتادل ( سکیولر) صدر پرکاش سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...