بنگلورنارتھ حلقہ سے کانگریس ٹکٹ دی جائے ورنہ بنگلور سنٹرل سے آزاد امیدوار بن جاؤں گا: ایچ ٹی سانگلیانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 10:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍مارچ (ایس او نیوز) بنگلورنارتھ لوک سبھا حلقہ سے مجھے کانگریس کی ٹکٹ دی جائے۔ پارٹی ہائی کمان اگر شام تک فیصلہ نہیں کرے گا تو آزاد امیدوار کے طورپر انتخابی میدان میں اتر جاؤں گا۔ یہ باتیں سابق رکن پارلیمان ایچ ٹی سانگلیانہ نے کانگریس قائدین کو انتباہ دیتے ہوئے کہیں۔ شہر کے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ جب بی جے پی ٹکٹ پر بنگلورسنٹرل سے منتخب ہواتھا تو اس وقت بھی میں نے عوام پرور بہت سارے کام کئے ہیں۔ ان خدمات پر توجہ دیتے ہوئے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ ملنے کی امید تھی۔ بنگلور سنٹرل حلقہ سے امیدوار بننے کی خواہش تھی لیکن ٹکٹ مجھے نہیں دیاگیا اس سے مجھے اور میرے طبقہ عیسائیوں کو دلی تکلیف پہنچی ہے۔ کانگریس پارٹی نے اپنے حصہ کی 20؍سیٹوں میں سے ایک سیٹ بھی عیسائی طبقہ کے لئے نہیں چھوڑی۔ یہ انتہائی افسوس ودل آزاری کا مقام ہے۔ کانگریس کے لئے اب ایک موقع ہاتھ آیا ہے۔ جے ڈی ایس نے اپنے حصہ کی ایک سیٹ بنگلورنارتھ حلقہ کو کانگریس کے لئے چھوڑ دی ہے۔ کانگریس کے 21؍ویں حلقہ کی شکل میں بنگلور نارتھ سے مجھے ٹکٹ دیئے جانے کی قوی امید ہے۔ پارٹی کو چاہئے کہ وہ ایک موقع فراہم کرے۔ انہوں نے پارٹی قائدین سے بھی اس کا مطالبہ کیا ہے۔ بنگلور نارتھ سے امیدوار بننے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ میری خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے موقع فراہم کرنا چاہئے۔ اس حلقہ میں کانگریس پارٹی کا اثر ورسوخ ہے۔ کانگریس کے اراکین اسمبلی کا یہاں زور ہے۔ جس سے میری جیت آسان ہوسکتی ہے۔ اگر پارٹی اس حلقہ کے لئے امیدوار منتخب کرنے میں غلطی کرتی ہے تو پارٹی کو نقصان ہوسکتا ہے۔ میں آج اپنے طبقہ کے حامیوں کے ساتھ اجلاس چلاکر آئندہ کا فیصلہ کرنے والا ہوں۔ انہوں نے افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے بھی عیسائی طبقہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے۔ کرسچن کمیونٹی کو تمام سیاسی پارٹیوں نے بھلادیا ہے۔ کرناٹک سے مجھے اور نویدیتاالوا کو ٹکٹ ملنے کی امید تھی۔ قومی سطح پر بھی ہمارے قائدین کو ٹکٹ فراہم کرنے کی توقع تھی، لیکن یہ امید برنہیں آئی۔ اس لئے اس طبقہ کے تمام افراد مل بیٹھ کر ایک اجلاس کریں گے۔ اجلاس میں جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔ بنگلور نارتھ سے ٹکٹ ملتا ہے تو اچھی بات ہے ورنہ طبقہ کا دباؤ اور مطالبہ ہے کہ میں بنگلور سنٹرل حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی عمل میں حصہ لوں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...