کانگریس تشہیری کمیٹی کے نئے صدر ایچ کے پاٹل نے عہدہ کا جائزہ لے لیا ملک کواچھے دن کا وعدہ کرکے اقتدار پرآئی بی جے پی کے لیڈروں نے ملک کوبے روزگاروں کا مرکز بنا دیاہے:وینو گوپال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2019, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو19؍جنوری (ایس او  نیوز) سابق ریاستی وزیر ایچ کے پاٹل نے آج کرناٹک پردیش کانگریس تشہیری کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے عہدہ کاجائزہ لے لیا ۔ بنگلور وپیالس گراؤنڈمیں منعقدہ کانگریس کے اجلاس عام میں پاٹل نے ریاست میں کانگریس کے انچارج کے سی وینو گوپال سے اس نئے عہدہ کاجائزہ قبول کیا ۔ اس اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ و کانگریس لجس لیٹر س پارٹی لیڈر سدارامیا ، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور ، کے پی سی سی صدر دنیش گنڈوراؤ ،کارگزار صدر ایشور کھنڈرے ، کانگریس کے ریاستی وزرا ء ، اراکین اسمبلی و کونسل ،ارکان پارلیمان کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس قائدین اور ورکرس نے شرکت کی۔ کانگریس تشہیری کمیٹی کے نئے صدر اس اجلاس میں ایک عام پارٹی ورکر جیسا لباس اورسر پر گاندھی ٹوپی پہنے ہوئے تھے ۔ ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ہزاروں کانگریسی ورکرس بنگلور پیالس میدان میں شریک ہوئے تھے ۔ اس اجلاس میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کاانتظام کیاگیا تھا ۔ اس کے علاوہ انہیں کھانے اورپینے کے پانی کا بھی معقول انتظام کیا گیا تھا ۔ پیالس کے میدان میں کثیر تعداد میں کانگریس کے بینر س دکھائی دے رہے تھے ۔شہر میں سڑکوں اور گلی کوچوں میں پوسٹرس بینرس اور ہورڈنگ لگانے پر پابندی ہے ۔ اس لئے سارے بینرس پیالس میدان ہی میں لگائے گئے تھے ۔ اس اجلاس کے لئے پولیس کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں ان دنوں کانگریس قیادت سے ناراض اراکین اسمبلی ڈی سدھا کر ، شیورام ہیبار نے بھی شرکت کی ۔ اس تقریب میں کانگریس کے چند لجس لیٹرس اسٹیج پر جاکر تشہیری کمیٹی کے نئے صدرپاٹل کو میسور پیٹھا پہنا کر انہیں مبارکباد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کرناٹک میں کانگریس پارٹی کے انچارج کے سی وینو گوپال نے کہا کہ دل بدلی کراکے ریاست میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے والی بی جے پی ریاست میں اقتدار حاصل کرنا تو دور کی بات ملک کااقتدار بھی کھونے والی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس۔ جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت ریاست کے تمام 28پارلیمانی حلقوں میں جیت درج کرنے دہلی میں کانگریس حکومت قائم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت بی جے پی کیلئے ایک فن میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کسی بھی ریاست میں رہیں کتنی بھی حکمت کریں ریاست میں مخلوط حکومت کوگرانہیں سکتے ۔ لوک سبھا انتخابات 50-60دنوں میں آنے والے ہیں۔ مارچ میں نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔ملک کواچھے دن کا وعدہ کرکے اقتدار پرآئی بی جے پی کے لیڈروں نے ملک کوبے روزگاروں کا مرکز بنا دیاہے۔صرف چند بی جے پی لیڈروں کے اچھے دن آئے ہیں۔ مودی کے وفادار صنعت کاروں کے ہی اچھے دن آئے ہیں ۔عوام کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء کے انتخابات کے بعد تکلیف دور ہوکراچھے دن آئیں گے ۔ رافیل کے معاملہ میں حکومت نے اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دیا ۔ بعد ازاں وزیر ڈی کے شیو کمار نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی کی ایک بڑی تاریخ اور طاقت ہے ۔ خواتین کے لئے مساوات ،نوجوانوں کیلئے روز گار کو کانگریس نے اہمیت دی ہے ۔ کارکن ہی کانگریس کا اثاثہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...