وزیراعلیٰ کمارسوامی نے پہلی بار آپریشن کنول کا اعتراف کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th January 2019, 2:00 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،15؍جنوری(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں آپریشن کنول سنکرانتی شروع ہوگئی ہے۔تہوار کے موقع پر صرف آپریشن کی باتیں چل رہی ہیں ۔

وزیراعلیٰ کمارسوامی نے آج پہلی بار اعتراف کیا کہ ریاست میں آپریشن کنول چلایاجارہاہے۔ بی جے پی والے کن کن اراکین اسمبلی سے رابطہ کئے ہوئے ہیں، ممبئی کے کس ہوٹل میں کس رکن اسمبلی کے نام پر روم بک ہوا ہے ،معلوم ہے ۔ ان اراکین اسمبلی کوخطیر رقم کا جو لالچ دیاجارہا ہے اس سے بھی واقف ہوں ۔

اخباری نمائندوں سے انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے آپریشن کنول کے معاملہ میں آپ کو اب تک شک و شبہ کیوں ہے ۔ میں تمام حالات کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہوں اور مجھے یہ معلوم ہے کہ ان کی کوئی بھی کوشش رنگ لانے والی نہیں ہے۔ تین اراکین اسمبلی اپنے نجی کام کے سلسلہ میں ممبئی گئے ہوئے ہیں۔ وہ تینوں میرے رابطہ میں ہیں۔آج صبح بھی میں نے ان سے بات چیت کی ہے۔ ریاست میں صدر راج نافذ کے سلسلہ میں کئے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کمارسوامی نے کہا کہ مجھے یہ معلوم کرنامشکل ہورہا ہے کہ ذرائع ابلاغ اس قسم کی من گھڑت باتوں کوخبریں بنا کر پیش کرنے میں کیوں دلچسپی دکھا رہا ہے۔ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو کیا ملتا ہے معلوم نہیں۔ہماری حکومت مستحکم ہے ۔ اگر گرنے کی بھنک لگتی تو میں اتنا کول نہیں رہتا۔

سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے دہلی میں آج کمارسوامی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپریشن کنول کا واویلا مچایا جارہا ہے جبکہ جے ڈی ایس خود بی جے پی اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کمارسوامی نے کہا کہ اگر ثبوت ہو تو پیش کریں ۔حالانکہ آپریشن کنول ہونے کے سلسلہ میں کسی کو شک وشبہ نہیں ہے۔سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا اور ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا پارٹی کے اراکین اسمبلی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور مسلسل ان سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں تاکہ آپریشن کنول کاشکار ہونے سے اراکین اسمبلی کو بچایا جاسکے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...