گورداس پور ضمنی الیکشن: کانگریس نے بی جے پی سے سیٹ چھینی، بی جے پی کی ذلت آمیز شکست 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 10:23 AM | ملکی خبریں |

گورداس پور ،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) کانگریس امیدوار سنیل جاکھڑ نے گرداس پور لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں آج اپنے قریب ترین حریف بی جے پی کے سورن سنگھ سالیرا کو1,93,219 ووٹوں کے بڑے فرق سے ذلت آمیز شکست دی ۔ اس طرح ریاست کے حکمراں پارٹی نے بھگوا پارٹی سے یہ سیٹ چھین لی ہے۔اداکار سے لیڈر بنے ونود کھنہ کے اس سال اپریل میں انتقال کے بعد اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کیا گیا تھا۔گجرات اور ہماچل پردیش میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی اس جیت کو کافی اہم مانا جا رہا ہے؛ کیونکہ گورداس پور لوک سبھا سیٹ بی جے پی کا گڑھ رہی ہے ۔ کھنہ اس سیٹ سے چار بار ایم پی رہے ان کا اس سال 27 اپریل کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں کینسر سے انتقال ہو گیا تھا۔ اس سیٹ پر 11 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں 56 فیصد پولنگ ہوئی جو سال 2014 کے عام انتخابات میں ہوئے 70.03 فیصد ووٹنگ کے مقابلے کم ہے۔یہاں دو کاؤنٹنگ مراکز پر سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔کانگریس امیدوار جاکھڑ ابتدا سے ہی اپنے حریفوں سے کافی آگے چل رہے تھے، اس کی ترتیب آخر تک جاری رہی اور ووٹوں کا فرق بڑھتا رہا۔ انہوں نے تمام نو اسمبلی حلقوں میں اپنی برتری قائم رکھی۔اس سے پہلے ریاستی کانگریس یونٹ کے صدر جاکھڑ نے رجحانات میں کثیر برتری حاصل کرنے کے بعد ووٹروں اور پارٹی کو شکریہ ادا کیا ۔نامہ نگاروں سے بات چیت میں ریاست کے کابینہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا: ہم لوگوں نے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کو ریڈ ربن میں پیک کرکے دیوالی کا تحفہ پیش کیا ہے؛ کیونکہ یہ جیت آگے کی راہ طے کرے گی ۔' سدھو نے اپنے مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہایہ جیجاسالے ( سکھ بیر بادل اور وکرم سنگھ مجیٹھیا)کے چہرے پربڑاطمانچہ ہے۔ آج بی جے پی یہ سمجھ جائے گی کہ اکالی دل پنجاب میں بڑا بوجھ بن گئی ہے۔ بار بار لوگوں نے ان کو یاد دلایا ہے۔اس ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار جاکھڑ، بی جے پی امیدوارا اور آپ امیدوار کھجوریہ سمیت 11 امیدوار میدان اپنی قسمت آزمائی کر رہے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...