پاکستان  میں نامعلوم افراد کا حملہ، ہزارہ کمیونٹی کے چار افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2017, 4:59 PM | عالمی خبریں |

کوئٹہ ،11ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تشدد کے ایک تازہ واقعے میں ایک ہی گھرانے کے چار افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے ان افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔کوئٹہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات رونما ہونے والے سے واقعے میں ایک بچہ بھی مارا گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اس گھرانے کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ چمن سے کوئٹہ کی طرف سفر کر رہے تھے۔ شورش زدہ صوبے بلوچستان میں ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے خلاف یہ ایک نیا حملہ ہے۔ ماضی میں بھی اس کمیونٹی کے افراد کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

پولیس اہلکار تنویر شاہ نے ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے کوچلک نامی علاقے میں رونما ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ گیارہ ستمبر بروز پیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ افراد پر مشتمل اس کنبے پر ہوئے حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔بلوچستان کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں اور یہاں طالبان کے علاوہ بلوچ علیحدگی پسند بھی فعال ہیں۔تنویر شاہ کے مطابق اس حملے میں ایک بارہ سالہ لڑکا بھی ہلاک ہوا ہے۔تنویر شاہ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ان افراد کو اس وقت نشانہ بنایا، جب ان کی گاڑی ایک پیٹرول اسٹیشن پر مختصر قیام کی خاطر کھڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ دو افراد شدید زخمی ہیں، جنہیں کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ گھرانہ اتوار کے دن ہی افغانستان سے چمن پہنچا تھا، جہاں سے یہ کوئٹہ کی طرف روانہ ہوا تھا۔بلوچستان میں ماضی میں ہزارہ شیعہ کمیونٹی پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری داعش سے وابستہ مقامی گروہ یا دیگر مقامی سنی شدت پسند گروپ قبول کر چکے ہیں۔ ڈی پی اے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے اس صوبے کو مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہے اور بلوچستان میں طالبان اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر فعال سنی جنگجو گروہ شیعہ کمیونٹی اور مقامی بلوچ قوم پرست گروپوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔بحراوقیانوس کا انتہائی طاقتور طوفان اِرما امریکی ریاست فلوریڈا کے چھوٹے چھوٹے جزائر کے سلسلے کے قریب پہچنے والا ہے۔ ان جزائر کا سلسلہ فلوریڈا کیز کہلاتا ہے۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس سمندری طوفان کی وجہ سے فلوریڈا میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم یہ سمندری طوفان کیریبیئن کے علاقے میں 24ہلاکتوں کا باعث بنا۔فلوریڈا کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر بریان کُون نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ میں نے اب تک تباہ کن نقصان کی بابت نہیں سنا، مگر ایسا نہیں کہ نقصان ہوا ہی نہ ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں فی الحال اطلاعات نہیں ہیں۔حکام کے مطابق طوفان سے شدید متاثرہ علاقوں میں دس فٹ سے بھی زیادہ بلند سطح کا طوفان دیکھا گیا اور وہاں گھریلو سامان اور فرنیچر گلیوں میں بہتا نظر آ رہا ہے۔مقامی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں پیر کے روز سے گھر گھر جا کر بچ جانے والے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جب کہ فوجی کارگو طیاروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورد و نوش بھی گرائی جا رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...