کیلیفورنیا: سیاہ فام شخص کی فائرنگ، 3 سفید فام افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 8:07 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک سیاہ فام شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔فریزنو کے علاقے میں منگل کو پیش آنے والے واقعہ میں فائرنگ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سفید فام تھے اور پولیس اسے مبینہ طور پر نفرت پر مبنی نسلی امتیاز کے نتیجے میں پیش آنے والا واقعہ قرار دے رہی ہے۔فریزنو پولیس کے سربراہ جیری ڈائر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آور 39 سالہ کوری علی محمد نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں چار مختلف جگہوں پر 16 گولیاں چلائیں۔ جس کے بعد پولیس نے اسے ایک گلی میں بھاگتے ہوئے دیکھا۔پولیس افسر کو دیکھتے ہی علی محمد نے خود کو زمین پر گرا لیا جسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ اس نے بلند آواز سے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ڈائر کا مزید کہنا تھا کہ تحویل میں لیے جانے کے بعد ملزم کے بیان اور اس کی فیس بک پوسٹنگز سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سفید فام لوگوں کو پسند نہیں کرتا تھا۔ان کے بقول یہ سیاہ فام امریکی اپنے لیے ”بلیک جیزز“ کی عرفیت استعمال کرتا تھا۔بتایا گیا کہ یہ شخص گزشتہ ہفتے اسی شہر میں موٹل چھ میں ایک سکیورٹی گارڈ پر مہلک حملے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس سربراہ ڈائر کا کہنا تھا کہ فی الوقت اس واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو رد کرنا قبل از وقت ہو گا اور انھوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف بی آئی“ سے معاملے کی تفتیش کے لیے رابطہ کیا ہے۔فریزنو کا ایک وسطی علاقہ ہے جو کہ سان فرانسسکو سے 170 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ڈائر کے مطابق کوری علی محمد مجرمانہ ماضی رکھتا ہے جس میں منشیات اور اسلحہ رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں جب کہ وہ کچھ عرصہ جیل میں بھی رہا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...