خلیج کی سکیورٹی برطانیہ کی سلامتی کے لیے اہم ہے:تھریسا مے عرب خطے اور مغربی ممالک میں سلامتی سے متعلق خطرات بڑھ چکے ہیں

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2016, 11:51 AM | عالمی خبریں |

لندن7دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ عرب خطے اور مغربی ممالک میں سکیورٹی سے متعلق خطرات بڑھ چکے ہیں۔ان سکیورٹی خطرات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ مل جل کر کام کیا جائے۔وہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بدھ کے روز خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سینتیسویں سالانہ سربراہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہی تھیں۔انھوں نے کہا:'' میں آج اس لیے یہاں آئی ہوں کیونکہ برطانیہ اور خلیجی ریاستوں کے درمیان سابقہ معاہدوں کی ایک تاریخ ہے اور ہم دنیا پر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے یہاں بہت سے مواقع موجود ہیں اور ہم مل جل کر ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ''خلیج کی سکیورٹی برطانیہ کی سلامتی کے لیے بھی اہم ہے اورجودہشت گردی خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنا رہی ہے،وہی برطانیہ کو بھی ہدف بنا رہی ہے۔اس لیے برطانیہ اور خلیج دونوں کوملکرکرکرکرشام میں داعش کے خلاف لڑناچاہئے۔مس تھریسا مے نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ برطانوی انٹیلی جنس کوسعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات سے متعلق بہت سے انتباہ جاری کیے گئے تھے اور ان کی بدولت بہت سی جانوں کو بچا لیا گیا تھا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے خلیجی ریاستوں کو ایک واضح خطرہ لاحق ہے۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ اس ایشو سے متعلق ایک تزویراتی منصوبہ وضع کیا جائے۔ان کی اس تقریر کے جواب میں میزبان بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کہاکہ ہم برطانیہ کے ساتھ تزویراتی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور اس وقت بھی خلیج اور برطانیہ کے درمیان کام جاری ہے۔منامہ میں منعقدہ جی سی سی کے اس دو روزہ سربراہ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کو درپیش مختلف سیاسی چیلنجز،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مشرق وسطیٰ کے خطے کے بعض ممالک میں جاری جنگوں اور خانہ جنگیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے خصوصی طور پر اس اجلاس میں شرکت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...