جنگ زدہ یمن کی مالی مدد میں خلیجی ممالک سب سے آگے;عرب اتحاد نے ایران کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے:ابن دغر

Source: S.O. News Service | By Roomana Sunehri | Published on 25th April 2017, 8:54 PM | عالمی خبریں |

صنعاء، 25اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے وزیراعظم احمد عبید بن دغر نے باغیوں کے ہاتھوں تباہ ملک کی مالی معاونت کیحوالے سے خلیجی ممالک کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ یمن کی مالی امداد میں خلیجی ممالک سب سے آگے ہیں۔ جتنی مالی امداد خلیجی ریاستوں کی طرف سے کی گئی دوسرے ممالک کی طرف سے نہیں کی گئی۔ ملک کے عبوری دارالحکومت عدن میں خلیجی مماک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم بن دغر نے کہا کہ یمنی عوام کی مالی مدد میں خلیجی ممالک اور شاہ سلمان ریلیف سینٹر سب سے آگے رہے ہیں۔ انسانی امداد کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات کے ہلال احمر، کویت اور قطر کے امدادی ادارے بھی پیش پیش رہے۔یمنی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں عرب ممالک نے خود کو جسد واحد کے طور پر تسلیم کرایا ہے۔ یمنی عوام خلیجی ملکوں کی انسانی امداد، صحت اور ریلیف کے شعبوں میں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ابن دغر نے کہا کہ معاصر تاریخ میں ہم ”یمن“ اور خلیجی ممالک حساس دور میں اتحادی بنے ہیں۔ موجودہ دور اقوام کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہم سے باہمی تعاون کے مزید فروغ کا تقاضا کرتا ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام عرب ممالک اپنے خارجی دشمن کے خلاف مل کر لڑیں، کسی ملک یمن جیسی کیفیت پیدا ہونیسے قبل حالات کو قابو کر لیا جائے۔ یمن میں ایران نے اپنے پالتو حوثی اور علی صالح کو استعمال کیا مگر سعودی عرب کی قیادت میں فیصلہ کن طوفان نے یمن میں ایران کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...