سعودی عرب کی تعریف کرنے والے قطری حاجی کو کس نے تشدد کا نشانہ بنایا؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th September 2017, 8:23 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سوشل میڈیا کے ذریعے ایک قطری حاجی کی ایک ایسی ویڈیو پھیلائی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر سعودی اس کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کی توہین کررہے ہیں لیکن اس ویڈیو کی حقیقت کا پول کھل گیا ہے اور یہ دوحہ نے سعودی عرب کے خلاف اپنی مذموم مہم کے حصے کے طور پر فلمائی ہے۔ویڈیو میں اس قطر ی شہری پر سعودی نہیں بلکہ اس کے ہم وطن قطری حکام ہی حج کرنے کی پاداش میں تشدد کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد اس میں تشدد کا نشانہ بننے والے قطری شہری کے بھائی نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔جابر المری نے بتایا ہے کہ اس کے بھائی کو سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد واپسی پر دوحہ کی وزارت داخلہ کے حکام نے گرفتار کر لیا تھا لیکن اس کے بیوی اور بچوں کو چھوڑ دیا تھا۔

بدھ کی شام یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں نظر آنے والے قطری حاجی کی حمد المری کے نام سے شناخت کی گئی ہے۔اس کو ایک شخص تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔قطریوں نے تشدد کرنے والے شخص کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ سعودی شہری ہے۔ ویڈیو سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ حمد پر حج سیزن کے دوران میں ایک صحرائی علاقے میں حملہ کیا گیا تھا۔

یہ قطری شہر ی گذشتہ ہفتے حج کیلیے سعودی عرب میں پہنچنے کے بعد ایک سعودی ٹیلی ویژن پر نمودار ہوا تھا۔وہ سعودی عرب کی جانب سے حجاج کرام کو مہیا کی جانے والی خدمات اور سہولتوں کی تعریف کررہا تھا اور اس نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دوسرے سعودی حکام کی تعریف کی تھی ۔مبینہ حملہ آور نے ویڈیو میں اس قطری حاجی کے ہاتھ پشت پر باندھے ہوئے ہیں اور وہ اس پر دشنام طرازی کررہا ہے۔

جابر بن ال کحلہ المری نے قبل ازیں یہ کہا کہ وہ اپنے بھائی حمد سے گفتگو کے بعد جمعرات کو ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کررہے ہیں اور اس میں وہ اپنے بھائی سے ناروا سلوک کی تمام تفصیل بیان کریں گے۔قطرکی وزارت داخلہ نے اب ان کے بھائی کو رہا کردیا ہے۔انھوں نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انھیں بھائی کے اتا پتا کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔البتہ یہ معلوم ہے کہ اس کو قطر کی وزارت داخلہ نے حج کے دوران میں دوحہ حکومت پر تنقید کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔

اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں جابر نے یہ اطلاع دی تھی کہ ان کے بھائی حمد المری کو سعودی عرب سے زمینی راستے کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے فوری بعد قطری حکام نے اغوا کر لیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ قطری عازمین حج کی میزبانی پر سعودی عرب کی تعریف کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔

جابر نے جمعرات کی صبح اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ قطری حکومت نے انتقام کے طور پر المری قبیلے کی الغفرانی شاخ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شہریت منسوخ کردی ہے ۔جابر اور الحمد دونوں اسی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔جابر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے خاندان کی متعدد جائیدادیں ضبط کر لی ہیں اور کم سے کم چھے ہزار افراد کو بے گھر کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...