گلبرگہ :سڑک حادثہ میں دو اساتذہ ہلاک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2017, 11:59 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ ، 9؍ دسمبر (ایس او نیوز)دواساتذہ جو ایک موٹر سائیکل پر سوار اسکول سیگھر واپس ہورہے تھے کہ ہیال کراس تعلقہ افضل پور میں ان کی موٹر سائیکل ایک کار سے ٹکرا گئی ۔ ان دونوں اساتذہ میں سے سبھاش کی ہلاکت بر سر موقع ہوگئی جب کہ بسوراج کی موقت ہسپتال لے جانے کے راستہ میں واقع ہوگئی ۔ دونون اساتذہ کا تعلق افضل پورضلع گلبرگہ سے ہے جب کہ وہ دونوں بدنال گورنمینٹ ہائیرپرائیمری اسکول میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ افضل پور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔