گلبرگہ میں جماعت اسلامی ہند کا اجتماع عام
گلبرگہ ، 9؍ دسمبر (ایس او نیوز)جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کا مرکزی اجتماع عام آج بروز اتوار بتاریخ10؍دسمبر2017 ء کو صبح ٹھیک 10.30 بجے سے ہدایت سنٹر ،سنگتراشواڑی میں منعقد ہوگا۔ اس اجتماع میں سورۃحٰم السجدہکی آیات30-36 کی روشنی میں قاضی عبد المحیط کا درس قرآن اور’’ہبہ‘ عنوان پرخواجہ معین الدین درس حدیث پیش کرینگے۔ ’’سیرت حضرت خالد بن ولیدؓ ‘ سیف اللہ ‘ ‘ کے عنوان پر جناب ساجد سلیم کا خطاب ہوگا۔حالات حاضرہ پر جناب محمد عبد القدوس تبصرہ پیش کرینگے۔ اس اجتماع میں بردران ملت و خواتین سے کثیر تعداد میں اپنے دوست و احباب کے ساتھ شریک ہونے امیر مقامی ذاکر حسین نے اپیل کی ہے۔