گجرات: شراب پیتے پکڑے گئے تحصیل دار، ہسپتال میں صفائی کی ملی’ سزا‘

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th November 2018, 2:33 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات کے بناس کانٹھا میں ڈپٹی تحصیل دارشراب پیتے پکڑے گئے،سزا کے طور پرانہیں ہسپتال میں ایک ماہ کی صفائی کی سزاسنائی گئی ہے۔ڈپٹی تحصیل دار نے صفائی کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔دراصل ڈیسا کے سابق ڈپٹی تحصیلدار کیرتی بھائی مکوانا اور ان کے دو ساتھیوں کو 2009میں ڈیسا کے ایک گیسٹ ہاؤس میں شراب پیتے پکڑا گیا تھا،یہ لوگ جوابھی کھیل رہے تھے۔اسی وقت پولیس نے چھاپے ماری میں تینوں کو گرفتار کر لیا۔ڈیسا ضلع عدالت میں یہ مقدمہ چل رہا تھا، جس میں تینوں کو ایک سال سزا دی گئی۔تینوں ملزمین ایک سال کی سزا کے خلاف دوبارہ عدالت پہنچے۔عدالت نے ایک سال کی سزا تو معاف کردی لیکن تینوں کو ڈیسا ہسپتال میں ایک ماہ صفائی کرنے کا حکم دیا۔ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ان کے کام کی ایک ویڈیو ریکارڈ کی جائے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ویڈیو ریکارڈنگ کاخرچ ڈپٹی تحصیل دارکواداکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ کورٹ کی طرف سے سزا کے تعین کے بعد تین ملزمان نے جمعرات کو سول اسپتال پہنچ کر صفائی شروع کردی۔سول ہسپتال میں تینوں نے ہسپتال کے وارڈ میں جھاڑوپونچھالگایا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...