گجرات میں سات انتخابات میں دو بار ووٹنگ کے فیصدی میں کمی، دونوں بار بی جے پی کو نقصان تو کانگریس کا فائدہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 1:10 PM | ملکی خبریں |

احمدآباد،10؍دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) گجرات میں ہفتہ کو پہلے مرحلہ میں19ضلعوں میں کی89نشستوں پرتقریباً 68فیصدی ووٹنگ ہوئی اس بار 2012کے اسمبلی انتخابات سے تقریباً 3فیصدی ووٹنگ ہوئی۔ 2012 میں پہلے مرحلے میں19 میں سے15 اضلاع میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ان15اضلاع میں 72.37 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی ۔ اس بار چار نئے اضلاع میں بھی ووٹنگ ہوئی ہے۔ 2012 اسمبلی انتخابات میں182 نشستوں پر کل 71.30 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی۔ سب سے زیادہ 75 فیصدی ووٹنگ نوسار ی اور موربی ضلع میں ہوئی۔سب سے کم 60 فیصدی ووٹنگ بیٹاد اور پوربندر میں ہوئی۔ ریاست میں گزشتہ 7 اسمبلی انتخابات میں سے 2 بار ووٹنگ کم ہونے پر بی جے پی کو نقصان ہوا ہے ۔ 2012 کے انتخابات کے علاوہ ہر بار ووٹنگ بڑھنے پربی جے پی کو فائدہ ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں 977 امیدوار ہیں ۔ گزشتہ انتخابات میں ان 89 میں سے 63 نشستیں بی جے پی نے جیتی تھیں۔ 22 کانگریس اور4نشستیں دیگر کو ملی تھیں۔ گجرات میں 22 سال سے بی جے پی اقتدار پر مسلط ہے ، اس کے باوجود ووٹنگ کی فیصد ی بڑھنے پراسے ہربارفائدہ اورکم ووٹنگ کی صورت میں بی جے پی کو معمولی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے ۔ گجرات کے گزشتہ 7 اسمبلی انتخابات کا تخمینہ کریں تو 2012 کے سوا ہر انتخابات میں ووٹنگ فیصد بڑھنے پر بی جے پی کو فائدہ ہی ہوا ہے۔ اس کی سیٹیں ووٹنگ فیصد بڑھنے پر اور بڑھی ہیں۔ 2012 کے اسمبلی انتخابات میں 2007 سے تقریباً 12 فیصدی زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔تاہم بی جے پی کو 2007 سے 2 سیٹ کم ملی۔ 2012 میں بی جے پی کو 182 سیٹ میں سے 115 سیٹی ملی تھیں۔ 2007 میں اسے117 سیٹ ملی تھیں۔ وہیں، اگر 2012 انتخابات کو چھوڑ دیا جائے تو 22 سال میں جب ووٹنگ فیصد کم ہو ئی ہے ،کانگریس کو فائدہ ہوا ہے۔ 1995 میں 64.39 ووٹنگ ہونے پر کانگریس کو 45 اور 1998 میں 59.30 ووٹنگ ہونے پر 53 سیٹیں ملی تھیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...