گجرات فسادات :’’ دی اناموٹی آف ہیٹ‘‘ نامی نئی کتاب منظر عام پر 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th December 2018, 1:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سال 2002 کے گجرات فسادات پر ایک نئی کتاب آئی ہے، جس میں تشدد کو انجام دینے والے لوگوں سے بات کرکے ان کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ مصنفہ ریوتی لال کا کہنا ہے کہ کسی بھیڑ کی کہانی بتانے کی کوشش کرنا ایک طرح سے احمقانہ عمل لگ رہی تھی؛ لیکن جب میں نے 2002 کے جرم میں شامل ہونے کے ملزم 50۔100 لوگوں سے ملاقات کی تو مجھے لگا کہ منظر نامہ کو واضح کرناناممکن ہے۔ زیادہ تر لوگ نفرت،تشدداور جرائم میں شامل ہونے کی اپنی کہانیاں کہنے کو لے کراوپن نہیں تھے۔ وہ عدالتی جنگ لڑ رہے تھے اور انہوں نے یہ صاف کردیا تھا کہ وہ یہ نہیں چاہتے تھے۔ ریوتی لال کی کتاب کا نام’’ دی اناموٹی آف ہیٹ‘‘ ہے۔ اس کے لئے تحقیق اور انٹرویو کا سلسلہ تقریبا ایک دہائی تک چلا۔ اس کتاب کو کنٹیکٹس اینڈویسٹ لینڈ نے شائع کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...