راجیہ سبھا انتخابات:امت شاہ، اسمرتی ایرانی، احمد پٹیل اور الیکشن کمیشن کو گجرات ہائی کورٹ کا نوٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 12:19 PM | ملکی خبریں |

احمدآباد،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے دو باغی اراکین اسمبلی کے ووٹ غلط قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے والے بی جے پی امیدوار بلونت سنگھ راجپوت کی درخواست پر گجرات ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور کانگریس لیڈر احمد پٹیل کو آج نوٹس جاری کیا۔جسٹس بیلا ترویدی نے الیکشن کمیشن، پٹیل اور بی جے پی کے دو دیگر امیدواروں پارٹی صدر امت شاہ اور مرکزی وزیراسمرتی ایرانی کو بھی نوٹس جاری کیا۔عدالت نے 21ستمبر کو نوٹس کا جواب دینے کوکہا ہے۔

گجرات سے راجیہ سبھا انتخاب ہارنے والے بی جے پی امیدوار راجپوت نے کانگریس کے دو باغی اراکین اسمبلی کے ووٹ منسوخ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔انہوں نے 8اگست کو انتخابات سے پہلے کانگریس کو چھوڑ دیا۔راجپوت نے دعوی کیا ہے کہ دو دیگر کانگریس ممبران اسمبلی کے ووٹ بھی گنے نہیں جانے چاہئے کیونکہ انہوں نے بھی اپنے ووٹ غیر مجاز لوگوں دکھائے تھے اور انہیں (راجپوت کو)فاتح قرار دیا جانا چاہئے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے کانگریس کے امیدوار پٹیل کی جیت کا راستہ ہموار ہوا تھا جنہیں فتح حاصل کرنے کے لئے کم از کم مطلوبہ 44ووٹ ملے تھے۔راجپوت کو 38ووٹ ملے۔راجپوت کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ دو ووٹوں کو جائز قرار دیتے وقت الیکشن افسر کی طرف سے اس کی درستگی کا استعمال کئے جانے کے بعد کمیشن کے پاس الیکشن افسر کو کوئی ووٹ قبول یا مسترد کرنے کی کوئی ہدایت جاری کرنے کا حق نہیں ہے۔کمیشن نے کانگریس کے سابق اراکین اسمبلی راگھوجی پٹیل اور بھولابھائی گوہل کے ووٹ غیر قانونی قرار دے دیئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...