طالبات کو پولیس سے پٹوانے والے یوگی کس ’’ گورو یاترا‘‘ پر ہیں : راج ببر 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2017, 9:36 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد ،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سیاسی جماعتوں نے گجرات اسمبلی کے انتخابات کے لئے اپنی جدوجہد تیز کردی ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی اور کانگریس کے رہنما کو عوام کے درمیان ہیں اور ایک دوسرے پرتنقیداورالزامات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں حتی کہ راہل گاندھی کے تابڑ توڑ حملہ سے بوکھلائی بی جے پی امیٹھی میں راہل گاندھی کے خلاف مورچہ کھولے ہوئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ’’ آج تک ‘‘ کے پانچ کے پنچایت پروگرام میں بی جے پی لیڈروں نے اپنی اپنی بات کہی تو وہیں کانگریس کے قد آور لیڈران نے بھی اپنی بات رکھی ۔ اس پروگرام کے تحت راج ببر نے کہا کہ مودی کے دور اقتدار میں پولس کے ذریعہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے طالبات پر لاٹھیاں برسائی گئی اور وہی پارٹی ’’ گجرات میں گورو یاترا‘‘ کر رہی ہے ۔ کانگریس کے رہنما راج ببر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گجرات کے دورے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوگی اس وقت گجرات کے دورے پر ہیں اور ’’ گجرات گورو یاترا‘‘ میں شریک ہیں انہوں نے یوپی کیلئے کون سا کام کیا ہے کہ جس کی مثال دینے گجرات پہنچے ہیں ۔ واضح ہو کہ بی جے پی کانگریس کے تابڑ توڑ حملوں سے شکست خوردہ ہوچکی ہے حتی کہ سراسیمگی میں راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں راہل گاندھی کی سیاسی ساکھ بگاڑنے کی کوشش میں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...