شہروں کے نام تبدیل کئے جانے کی سیاست میں اب احمدآباد کا نمبر 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th November 2018, 11:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی7نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وکاس آیا یا نہیں ،مگر ملک میں شہروں اور جگہوں کے ناموں کا تبدیل کرنے کا دور جاری ہے۔ شہروں کے نام تبدیل کی فہرست میں اب گجرات کے اہم شہر احمد آباد کا نام بھی جڑنے والا ہے۔ دراصل وزیر اعلی وجے رپانی کی قیادت والی حکومت احمد آباد شہر کے نام کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو احمد آباد شہر کرناوتی کے نام سے جانا جائے گا۔ مانا جاتا ہے کہ کرناوتی احمد آباد کا قدیم نام ہے۔ دراصل گجرات کے نائب وزیر اعلی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت احمد آباد کا نام تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے، اگر حکومت قانونی رکاوٹوں کو پار کر لیتی ہے اور لوگوں کا ضروری حمایت حاصل کر لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی وقت سے، لوگ احمد آباد کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور احمد آباد کی جگہ کرناوتی نام رکھنا چاہ رہے ہیں۔ اگر ہم قانونی رکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے لوگوں کی حمایت حاصل کر لیتے ہیں تو ہم اس کا نام تبدیل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ احمد آباد کے لوگ کرناوتی نام کو ترجیح دیتے ہیں. جب بھی مناسب وقت ہو گا، ہم نام تبدیل کر یں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...