مندر کی زیارت کرنا کوئی جرم تو نہیں ہے : راہل گاندھی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 8:46 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے منگل کو گجرات اسمبلی انتخابی مہم کے آخری دن پر ایک پریس کانفرنس پر نریندر مودی کے خلاف کئی الزامات لگائے ۔ کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے کرپشن، کسانو ں کی بدحالی ،نوٹ بندی اور غیر معقول جی ایس ٹی کے موضوع پر بی جے پی کو گھیرا راہل گاندھی نے علی الاعلان کہا کہ مودی نے بدعنوانی پر کچھ نہیں کہا جے شاہ کے کیس میں خاموش کیوں ہے؟ رافیل معاہدے پر وزیر اعظم مودی نے ’’چپ شاہ ‘‘ کا روزہ کیوں رکھا ہے ۔ کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا ، لیکن صنعت کاروں کا قرض معاف کر دیا گیا ۔ ہم نے 70 ہزار کروڑ کا قرض معاف کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مندر جانے اور اس کی زیارت میں کون سی ممانعت ہے ؟ میں مندر جاؤں گا اور مندر جاکر ایک روحانی شفتگی کا احساس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کیدار ناتھ بھی جاؤں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جب بھی موقعہ ملتا ہے مندر جاکر عوام کی بھلائی کے لیے ’’ پرارتھنا ‘‘ کرتا ہوں ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی شکست دیکھ کر خوفزدہ ہے ا ور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ گجرات کے انتخابات میں کانگریس کی فتح یقینی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے 22 سال تک صرف ایک ہی ترقی کر پائی ہے وہ یہ کہ چند صنعت کاروں کو ’’ وکاس ‘‘ کا آشیرو اد ملا ہے ۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ سال 8 نومبر کو 8بجے شام زبردست دھچکا دیا اور اس کے بعد گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) کو عوام پر لازم قرار دے کر کمر توڑ دی ۔ علاوہ ازیں راہل گاندھی کو کامل یقین ہے کہ بی جے پی کے دور اقتدار سے نالاں عوام گجرات اسمبلی انتخابات میں سبق ضرور سکھائیں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...