وی ایم میں بلیوٹوتھ کے ذریعے چھیڑچھاڑ،کانگریس نے کی شکایت، الیکشن کمیشن نے تحقیقات شروع کیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 12:57 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 09؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے گجرات میں ای وی ایم مشینوں میں بلیوٹوتھ کیذریعہ چھیڑ چھاڑ کرنے کی بات کہی ہے۔ اس نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو شکایت کی ہے۔کمیشن نے ماہرین کو چیک کرنے کے لئے موقع پر بھیجا ہے۔ای وی ایم مشینوں کے بلیو ٹوتھ سے جوڑنے کا یہ معاملہ پوربندر میں سامنے آیا۔گجرات میں کانگریس کے سینئر لیڈر ارجن موڑھواڈیا نے پوربندر کے ایک مسلم اکثریتی علاقے کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم سے ممکنہ چھیڑچھاڑ کی شکایت کی اور کہا کہ کچھ مشینیں بلیوٹوتھ کے ذریعے بیرونی آلات سے جڑی پائی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ کانگریس لیڈر کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔پوربندر سے کانگریس امیدوار موڑھواڈیا نے کہاکہ ہم نے پایا کہ مسلم اکثریتی علاقے میمنواڑا کے تین پولنگ اسٹیشنوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بلیوٹوتھ کے ذریعے بیرونی آلات سے جڑی ہوئی ہیں۔جب بھی کسی کے موبائل فون میں بلیوٹوتھ آن کیا جاتا ہے تو ای سی او 105 نام کاایک آئیکن دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ بلیوٹوتھ کے ذریعے آلے کو استعمال کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ ای وی ایم میں لگی چپ بلیوٹوتھ کے ذریعے پروگرام کرنے کے قابل لگتی ہے اور یہ چھیڑ چھاڑ کا خدشہ پیدا کرتی ہے۔ووٹنگ نظام بیرونی آلات کے جڑنے سے آزاد ہونا چاہئے۔موڑھواڈیا نے کہا کہ انہوں نے ضلع الیکشن افسر کے پاس اس معاملے کی شکایت درج کرائی ہے۔الیکشن افسر نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور ان سب چیزوں کامعائنہ کیا۔کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کئی شکایتیں کی ہیں۔ ان میں وزیر اعلی وجے روپانی کو جو خود بھی امیدوار ہیں کے ووٹ ڈالنے کے دوران احمد آباد میں پریس کانفرنس کرکے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کرنے کی شکایت کی گئی۔ چیف الیکٹورل افسر نے کہا کہ تمام شکایتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...