گجرات انتخابات:راہل گاندھی کے یہ چار کارڈ یا نتیش کمار کا ایک دعوی، کون ثابت ہوگا صحیح؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th November 2017, 1:12 AM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر،14؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔اس بار گجرات میں کانگریس جیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس کے لئے وہ کسی سے بھی پیچھے نہیں ہے۔وہیں بی جے پی جہاں وہ 22سالوں سے اقتدار پر قابض ہے اسے اپنا گڑھ بچانے کا چیلنج ہے۔اتنے سالوں میں ایسا پہلی بار ہے جب بی جے پی کو گجرات میں اچھا خاصا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی بھی اپنے سیاسی کیریئر میں پہلی بار اس انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے حکمت عملی کا طریقہ ویسا ہی ہے جیسا مودی اپناتے ہیں۔اسٹیج سے نعروں کو گڑھنا، عوام کی چھوٹے چھوٹے مسائل پر ریلیوں میں بولنا اور ساتھ ہی مخالف رہنماؤں پر طنز کسنا۔یہ کتنا فائدے مند ثابت ہوگایہ وقت بتائے گا۔ پاٹیدارو اور دلت لیڈروں کو وہ اپنی طرف لا چکی ہے۔پاٹیدار ابھی تک بی جے پی کا ہی ووٹ بینک مانے جاتے رہے ہیں لیکن اس بار ریزرویشن کی مانگ کو لے کر ناراضگی کو کانگریس ختم کرنا چاہتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تھوڑا سا بھی ووٹ فیصد میں تبدیلی ہوئی تو کانگریس کو فائدہ ہو سکتاہے۔لوک سبھا انتخابات میں شکست کی وجوہات کو بتانے والی اے کے انٹونی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کی ہار کی وجہ اس کی ٹوڑنے کی شبیہہ بھی رہی ہے۔اس کے بعد سے راہل نے اس شبیہ کو توڑنے کی پوری کوشش کی ہے۔راہل نے اس بار وی آئی پی اور سیکورٹی گھیرے میں رہنے والے لیڈر کی شبیہ توڑنے کی کوشش کی ہے۔وہ عام لوگوں سے ملتے ہیں۔وہ اسٹیج پر بھیڑ میں سے کسی کو بلاتے ہیں، سیلفی کھنچواتے ہیں، لوگوں کے درمیان جاتے ہیں، ایسا کرنا لوگوں کو اچھا بھی لگ رہا ہے۔دراصل یہ دیکھ کر اس لئے بھی نیا لگا رہا ہے کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں کے بعد پہلی بار کانگریس کا کوئی بڑا لیڈر عوام سے ایسے بات چیت کر رہا ہے۔اس بات کا تجزیہ ہم پہلے بھی کر چکے ہیں، جس میں کہا گیا ہے گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کچھ بھی آئیں لیکن فائدہ راہل گاندھی کا ہی ہوگا۔کانگریس کو بھی ایسا لگتا ہے کہ لوک سبھا انتخابات آتے آتے ملک کا حال بدلے گا اور جن مسائل کو راہل گاندھی اٹھا رہے ہیں وہ 2019 تک کافی کارگر ثابت ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...