انتظار کیجیے گجرات انتخابات کے نتائج زبردست ہوں گے:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 11:35 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ 14 دسمبر کو ہوگی، مگر اس سے پہلے ہی کانگریس صدر راہل گاندھی کو امید ہے کہ کانگریس ریاست میں فتح کا پرچم لہرانے میں کامیاب رہے گی۔گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابی مہم کے آخری دن کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ تھوڑا انتظار کیجیے، گجرات کا فیصلہ زبردست ہو گا۔احمد آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راہل نے کہا کہ جب اگلے پیر کو گجرات اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ہوگی تو نتیجہ زبردست ہوگا۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے تین ماہ کے انتخابی مہم کو باری باری رکھا۔ساتھ ہی انہوں نے مخالف پارٹی کے سارے الزامات کو بھی مسترد کیا۔ راہل گاندھی نے مندر جانے پر بی جے پی کی جانب سے اٹھائے جا رہے سوال پر بھی جم کر نشانہ لگایا۔راہل نے کہا کہ کیا مجھے مندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔میں نے گجرات کے فلاح و بہبود اور سنہرے مستقبل کے لئے مندروں کا دورہ کیا۔راہل نے کہا کہ مندر جانا منع ہے کیا؟ میں مندر جاتا رہوں گا اور مندر جاکر اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ میں کیدارناتھ مندر بھی گیا ہوں۔انہوں نے کہا جہاں موقع ملتا ہے مندر جاتا ہوں اور لوگوں کی بھلائی کے لئے دعا کرتا ہوں۔آگے انہوں نے کہا کہ اپنی ہار دیکھ کر بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے اور گجرات انتخابات میں کانگریس کی جیت کا پورا بھروسہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...