بنگلورو:ہفتے بھر بعد پہلی بار ریزورٹ سے باہر نکلے گجرات کے کانگریسی اراکین اسمبلی۔ کرناٹک کے گورنرسے کی ملاقات،پارٹی نے رسمی تبادلہ خیال بتایا

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 6th August 2017, 10:58 AM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو5اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے 29جولائی کو گجرات کے اپنے 44ممبران اسمبلی کو بنگلوربھیج دیا تھا ۔گجرات کے کانگریسی اراکین اسمبلی بنگلورشہر کے مضافات میں واقع ریزورٹ سے تقریباََ ہفتہ بھر بعد ہفتہ کو باہر نکلے اور کرناٹک کے گورنر سے ملاقات کی۔یہ ممبران اسمبلی بنگلورمیں واقع سیکرٹریٹ بھی گئے۔کانگریس نے 29جولائی کواپنے 44ممبران اسمبلی کویہاں بھیج دیاتھا۔کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ اس نے یہ قدم گجرات میں 8اگست کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کی طرف سے ممبران اسمبلی کوتوڑنے اورخریدوفروخت کی کوششوں سے بچانے کے لیے اٹھایاتھا۔اس راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سیکرٹری احمد پٹیل کو میدان میں اتاراہے۔ممبران اسمبلی کوریزورٹ سے ریاستی نقل و حمل کی بس میں شاہی محل لے جایا گیا، جہاں انہوں نے گورنر وجے بھائی والاسے ملاقات کی۔کانگریس ذرائع نے کہا کہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی، کیونکہ وجے بھائی بھی گجرات سے آتے ہیں اور وہ وہاں اسمبلی صدر اور وزیر خزانہ کے طورپرکام کرچکے ہیں۔ممبران اسمبلی سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔کانگریس کے ترجمان اور گجرات کے ممبران اسمبلی شکتی سنگھ گوہل نے ٹویٹ کرکے کہاکہ کرناٹک کے گورنر وجے بھائی والانے ہم سب سے، (گجرات کے 44ممبران اسمبلی)سے انفرادی طورپرملاقات کی۔یہ تبادلہ خیال جمہوریت کی روح ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...