اسکولوں میں گائتری منتر پڑھنے کاحکم نہیں،صرف مشورہ دیاتھا، سرکلرلازمی نہیں ہے ،دہلی اقلیتی کمیشن کے نوٹس پراسکول کی وضاحت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 1:38 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پچھلے دنوں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں صبح کی اسمبلی میں گائتری منتر پڑھنے کے آرڈر جاری ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔ اس سلسلے میں دہلی اقلیتی کمیشن کے نوٹس پر شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کمیشن کوبتایاہے کہ گائتری منتر پڑھنے کاکوئی آرڈر نہیں جاری کیا گیا ہے، بلکہ ایک ایڈوائزری (مشورہ) کے طور پر یہ بات ایک سرکلر میں کہی گئی ہے اور اب دوبارہ سارے اسکولوں کو لکھ کر مطلع کیا گیا ہے کہ گائتری منتر صبح کی اسمبلی میں پڑھنے کا ذکر صرف مشورہ کے طور پردیا گیا ہے اوروہ لازمی نہیں ہے۔ کمیشن نے اس سلسلے میں دوبارہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کولکھا ہے کہ ایک کثیر مذہبی اورکثیر ثقافتی سیکولر ملک میں کسی مخصوص منتر کے پڑھنے کوبطور مشورہ بھی نہیں کہنا چاہئے۔ سیکولر اسٹیٹ میں یا تو کسی بھی منتر کوپڑھنے سے روکا جائے یااسکولوں کوہدایت دی جائے کہ مختلف مذہبی کتابوں میں سے وقتافوقتا مناسب اقتباسات لے کر صبح کی اسمبلی میں پڑھایا جائے تاکہ فرقہ وارانہ یکجہتی اورآپسی ملاپ کوتقویت ملے۔ کمیشن نے مزید کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کی ایڈوائزری نہیں جاری کی جائے گی، کیونکہ اس طرح کی روایت وقت گزرنے پر مقدس بن جاتی ہے اور اس کوالزامی سمجھا جانے لگتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...