اعلیٰ تعلیم کا قلمدان نبھانے کا مجھ میں اعتماد پیدا کیاگیا: وزیراعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2018, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،22؍جولائی (ایس او نیوز) غیر متوقع طور پر ملاہوا اعلیٰ تعلیم کا قلمدان کامیابی سے نبھانے کا اعتماد پیدا کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڈا نے میسورو کے ودھیا وردھک فرسٹ گریڈ کالج کے 40؍ویں جلسے کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلیٰ تعلیم کا قلمدان پسند نہیں تھا۔ محصولات ،شہری ترقیات کوآپریشن کا قلمدان حاصل کرنے کی خواہش تھی۔ اس لئے اعلیٰ تعلیم کا قلمدان دیئے جانے کے 20؍دن گزرجانے کے باوجود قلمدان نہیں سنبھالاتھا لیکن ان کی خواہش کے بجائے خدا کی مرضی کے مطابق اعلیٰ تعلیم کا قلمدان ملا ۔

انہوں نے کہاکہ حال میں بلگاوی میں وی ٹی یو کالج کی تقریب میں جب شرکت کی تو کئی ماہرین تعلیم نے کہاکہ آپ ہی اعلیٰ تعلیم کا قلمدان سنبھالیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے پاس اعلیٰ تعلیم کا قلمدان سنبھالنے کی طاقت ہے۔ اس طرح اعلیٰ تعلیم کے قلمدان کو کامیابی سے سنبھالنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے 102ڈگری کالجوں کی ذاتی عمارتیں نہیں ہیں موجودہ کالج کی عمارتوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ 395 پرنسپلوں کے عہدے خالی ہیں۔ پہلے کی حکومت نے اس طرف دھیان دیا ہوتا تو ایسے صورتحال پیدا نہیں ہوتی تھی۔ اس کے لئے پچھلی کانگریس حکومت ذمہ دار ہے۔ بہت جلد ایسی تمام مسائل حل کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔ 10,500 مہمان لکچرروں کی پھر سے تقرری کا تیقن دیاگیا۔ اس موقع پر ودھان پریشد کے نائب چیرمین مری تبے گوڈا ، ودھیاوردھک سنگھا کے صدر گنڈپا گوڈا، سکریٹری پی وشنواناتھ کے بشمول کئی افراد نے حصہ لیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...