جی ایس ٹی سے ملک کا وفاقی نظام خطرے میں: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2018, 8:59 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے مرکزی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال سے متعار ف کروائے گئے مال وخدمات ٹیکس ( جی ایس ٹی) کو وفاقی نظام کے لئے خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ جی ایس ٹی قواعد میں جامع پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے۔آج دہلی میں ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ جی ایس ٹی لاگو کئے جانے کے بعد وفاقی نظام کے تحت تمام ریاستوں کے اختیارات سلب کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی نظام کے تحت ریاست کے اختیارات چھیننے کی کوشش آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ آئین نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اختیارات کی جو صراحت کی ہے، جی ایس ٹی کا نفاذ اس سے ٹکراتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی ریاستیں جو سال رواں کے دوران آفات سماوی کا شکار رہی ہیں جی ایس ٹی ان پر سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے ذریعے ٹیکس نظام میں یکسانیت ختم ہوچکی ہے۔ ریاست کے مختلف آبی تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ گوا ، تملناڈو ، کیرلا اور مہاراشٹرا کے ساتھ پانی کی تقسیم کو لے کر کرناٹک کو جو اختلاف ہے اسے باہمی بات چیت کے ذریعے سلجھانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔پڑوسی ریاستوں کو بھی چاہئے کہ دوستانہ ماحول میں ان تنازعات کو سلجھانے کے لئے پہل کریں۔ ریاست کی مخلوط حکومت کے استحکام کو لے کر بارہا اٹھنے والے سوالات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت پوری طرح مستحکم ہے، اور پانچ سال تک وہ ریاستی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی رہے گی، اس موقع پر کمار سوامی کے ہمراہ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔