جی ایس ٹی نظام معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے ہے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th August 2017, 1:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/ اگست(ایس او نیوز) الگ الگ زمروں کے ٹیکس نظام کو یکجا کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی کی شکل میں رائج یکساں ٹیکس نظام کا مقصد ٹیکس کی ادائیگی کو سہل بنانا ہے۔ یہ بات آج معروف ماہر معاشیات اور آئی ٹی آر اے ایف کے چیرمین ڈاکٹر پارتھا سارتھی نے کہی۔ آج یہاں ایف کے سی سی آئی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے جو نتائج برآمد ہوں گے وہ آنے والے برسوں میں سامنے آئیں گے۔ جی ایس ٹی کے لاگو ہوتے ہی ملک بھر میں لاکھوں افراد نے اس کے تحت اندراج کروایا ہے۔ عام لوگوں میں اس ٹیکس کے متعلق بیداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کے160 ممالک میں ایسا نظام رائج ہے۔ عالمی معاشی نظام سے ملک کے معاشی نظام کو ہم آہنگ کرنے کیلئے یہ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس موقع پر ریاستی محکمۂ کمرشیل ٹیکس کے کمشنر رتھوک پانڈے نے کہاکہ ریاستی حکومت نے ٹیکس کے نظام کو جی ایس ٹی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے غیر معمولی تیزی کے ساتھ قدم اٹھائے ہیں۔ تجارتی طبقے نے بھی اسے کافی تیزی سے اپنایا ہے۔ا س سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے عوامی بیداری بڑے پیمانے پر لائی گئی ہے۔ جی ایس ٹی نظام کے تحت آنے والے تجارتی اداروں کو رٹرنس کس طرح بھرنا ہے اس سلسلے میں اچھی خاصی جانکاری عوام تک پہنچائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...