جی ایس ٹی سے آپ کا کریڈٹ کارڈ بل اور انشورنس پریمیم مہنگاہوجائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 11:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کریڈٹ کارڈ یوزر ، بینک اور انشورنس کمپنیوں نے اپنے صارفین کو یکم جولائی سے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)نافذ ہونے کے بعد زیادہ ٹیکس لگنے کے بارے میں آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے۔فی الحال صارفین ایسی خدمات کے لیے 15فیصد سروس ٹیکس دیتے ہیں، یکم جولائی 2017سے جی ایس ٹی سروس ٹیکس اورویٹ جیسے تمام بالواسطہ ٹیکس کو شامل ہو گا۔مالیاتی خدمات اور ٹیلی کمیونی کیشن کو 18فیصد جی ایس ٹی سلیب میں رکھا گیا ہے،ایس بی آئی کارڈ نے اپنے صارفین کو ایس ایم ایس بھیج کر زیادہ ٹیکس اثرات کے بارے میں ہوشیار کیا ہے، ایس بی آئی کارڈ کے ایس ایم ایس کے مطابق، اہم حکومت ہند نے جی ایس ٹی نافذ کرنے کرنے کی تجویز دی ہے، یہ شاید یکم جولائی 2017سے نافذ ہو سکتا ہے، اس کی وجہ سے 15؍فیصد موجودہ سروس ٹیکس کی جگہ پر 18؍فیصد جی ایس ٹی لگے گا، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایچ ڈی ایف سی نے بھی اپنے صارفین کو جی ایس ٹی سے متعلق ایس ایم ایس بھیجے ہیں۔آئی سی آئی سی آئی پروڈنشیل لائف انشورنس نے ای میل پیغام میں اپنے صارفین سے کہا کہ نئے بالواسطہ ٹیکس نظام کے نفاذ کے بعد ٹرم پالیسی کے لیے دیئے جانے والے پریمیم اور یونٹ لنکڈ انشورنس پالیسی پر 18فیصد جی ایس ٹی لگے گا،ان مصنوعات پر فی الحال 15فیصد جی ایس ٹی لگتا ہے۔جی ایس ٹی اینڈومانٹ پالیسی کے لیے پریمیم کی ادائیگی پر 2.25فیصد جی ایس ٹی لگے گا، فی الحال صارفین کو 1.88فیصد سروس ٹیکس اینڈومانٹ پالیسی پر دینا ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...