ہوٹلوں پر12تا18 فیصد جی ایس ٹی اور آن لائن دواؤں کی فروخت کی مخالفت، ریاست بھر میں ہوٹل اور دواؤں کی دکانیں بند رہیں گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2017, 12:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے لاگو کئے جارہے نئے جی ایس ٹی نظام کے تحت ہوٹل کی صنعت پر 18 فیصد ٹیکس لاگو کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کل ریاست بھرمیں ہوٹل بند رہیں گے۔اسی طرح نئے نظام کے تحت دواؤں کی آن لائن خریداری کی اجازت دینے مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کل ریاست بھر میں دواؤں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔ ہوٹل مالکان نے اعلان کیا ہے کہ بنگلور سمیت ریاست بھر میں کل دن بھر وہ اپنی ہوٹلیں بند کرکے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے جس کے تحت ہوٹلوں میں کھانا کھانے پر 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو کیاگیا ہے۔کل ہوٹلوں کے ساتھ ریاست بھر میں بیکریاں ، مٹھائی فروش وغیرہ بھی اپنا کاروبار بند رکھیں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ بند صرف ریاست کرناٹک تک محدود نہیں بلکہ تمام جنوبی ریاستوں میں بند کیا جارہا ہے ۔ بنگلور ہوٹل مالکان کے اسوسی ایشن کے صدر چندر شیکھر ہبار نے کہاکہ ہوٹل مالکان کی طرف سے جی ایس ٹی کی مخالفت نہیں کی جارہی ہے بلکہ 50 لاکھ روپیوں تک کا ٹرن اوور کرنے والے چھوٹے نان اے سی ہوٹلوں پر بارہ فیصد اور اے سی ہوٹلوں پر 18 فیصد ٹیکس لاگو کرنے مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہوٹل مالکان پانچ فیصد تک جی ایس ٹی ادا کرنے تیار ہیں۔ 18 فیصد ٹیکس ادا کرنا قطعاً ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ فی الوقت ہوٹلوں سے چار فیصد ٹیکس وصول کیاجارہاہے، اور وہ بھی گاہکوں سے لے کر ادا کیا جاتا ہے۔اگر جی ایس ٹی 12 سے 18 فیصد تک بڑھادیا گیاتو اس سے گاہکوں کو اور پریشانی ہوگی اور ان کی تجارت متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل میسور بینک سرکل میں ہوٹل مالکان احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور جی ایس ٹی بورڈ کو اس سلسلے میں ایک عرضداشت بھی پیش کی جائے گی۔دوسری طرف دواؤں کے دکانداروں نے دواؤں کی آن لائن فروخت کی اجازت دینے مرکز کے فیصلے کی مخالفت کیلئے کل احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعہ اگر ڈاکٹر کی دی گئی چٹی اسکیان کرکے آن لائن دوائیں طلب کی گئیں تو مہیا کرائی جاسکتی ہیں۔ دواؤں کے دکان داروں نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ان کی تجارت ختم ہوجائے گی۔ اس پر احتجاج کرنے کیلئے کل ریاست بھر میں دواؤں کی دکانیں بند رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔