جی ایس ٹی کونسل کی 26ویں میٹنگ ، برآمدات کنندگان کے لیے ٹیکس سے متعلق استثنا میں توسیع، ای وے بل یکم جون سے پوری طرح نافذ ہوگا
نئی دہلی10مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) برآمدکنندگان کوایک مستحکم مثبت پیغام دیتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل نے آج یہاں منعقدہ26ویں میٹنگ میں درآمدکردہ اشیاپر دستیاب ٹیکس استثنا میں 31 مارچ 18 سے مزید چھ مہینے کی توسیع کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اس طرح برآمدکنندگان جواس وقت متعدد ٹیکس استثنا حاصل کر رہے ہیں۔ وہ انہیں مزید چھ مہینے، یکم اکتوبر 2018تک جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس وقت تک ایک ای والٹ اسکیم نافذ العمل ہو جائے گی تاکہ مستقبل میں فوائد کو جاری رکھا جا سکے۔اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)کے تحت مال ڈھلائی کے لیے ضروری ای وے بل یکم جون سے پوری طرح نافذ ہوجائے گا۔جی ایس ٹی کونسل کی آج یہاں میٹنگ کے بعد بتایا گیا کہ کونسل نے ریاستوں کے مابین مال ڈھلائی کے لیے ای وی بیل کا نظام یکم اپریل سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ریاست کے اندر مال ٹرانسپورٹ کے لیے اسے یکم جون2018یا اس سے پہلے نافذکرناضروری ہے۔ریاست کے اندر ای وے بل کانظام مرحلہ وارطریقہ سے نافذکیاجائے گا۔