رواں سال کرناٹک کو جی ایس ٹی معاوضہ کم ملے گا: وزیر اعلیٰ کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th December 2018, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی/بنگلورو۔14دسمبر( سالار نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج ریاستی اسمبلی میں کہا کہ پچھلے سال کے مقابلہ رواں مالی سال میں ریاست کرناٹک کومرکز سے جی ایس ٹی کامعاوضہ کم ملنے کا امکان ہے۔  پچھلے سال2017-18میں کرناٹک کومرکز سے 7500کروڑ روپئے جی ایس ٹی کا معاوضہ ملا تھا ۔کرناٹکا گوڈس اینڈ سرویس ٹیکس ( ترمیمی) بل 2018ء پر بحث کے دوران اپوزیشن اراکین کے اٹھائے گئے سوالات پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یہ اطلاع دی ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کرناٹک کو مرکز سے 7,500کروڑ روپئے معاوضہ ملا تھا امسال یہ معاوضہ کم ملے گا۔ حالانکہ وزیراعلیٰ نے معاوضہ کی شکل میں کرناٹک کو کتنی رقم ملے گی یہ نہیں بتایا اورمعاوضہ کی رقم گھٹ جانے کی وجہ بھی نہیں بتائی ۔ قبل ازیں اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی اراکین ویشویشور ہیگڈے کاگیری ،بسوراج بومائی اور دیگر نے یہ معلوم کرناچاہا کہ مرکزی حکومت سے کرناٹک کو جی ایس ٹی کی کیا مناسب رقم مل رہی ہے؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی ایس ٹی میں چند خامیاں ہیں۔ ان کو درست کرنے یہ معاملہ مرکز کے پاس اٹھانے انہوں نے حکومت کومشورہ بھی دیا ۔ اس پرجواب دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ جی ایس ٹی سے متعلق ریاستی حکومت کے پاس محدود اختیارات ہیں ۔ ہم ان خامیوں کاپتہ لگا کر درست کریں گے ۔جی ایس ٹی دینے کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کریں گے ۔ٹیکس کے نئے رٹرن داخل کرنے کی پالیسی کو نافذ کرنے ترمیم بل ایوان میں پیش کیا گیا ہے ۔ تفصیلی معائنہ کے لئے یہ بل ایوان کی جوائٹ سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا چند بی جے پی اراکین نے مطالبہ بھی کیا ۔ اس پر وزیراعلیٰ کی وضاحت کے بعد بل پر منظوری دیدی گئی ۔ اس بل کی منظوری کے بعد بدعنوان پریکٹس میں ملوث تاجروں کے لئے تین سال کی رعایت نہیں رہے گی۔ آج اسمبلی میں کرناٹک لینڈ (ریونیو ر سکینڈترمیمی) بل ۔2018ء پر بھی منظوری دے دی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...