اترپردیش: وہاٹس ایپ گروپ میں اشتعال انگیز میسج ڈالنے پر گروپ ایڈمن گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th February 2018, 8:52 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاس گنج ،06؍ فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کاس گنج تشدد معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک وہاٹس ایپ گروپ چلانے والے ایڈمن کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر ڈال کر لوگوں کو بھڑکا رہا تھا۔ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ نے بتایاکہ ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں وہاٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض اور اشتعال انگیز میسج اور تصاویر ڈالنے کے الزام میں پولیس نے گروپ منتظم رام سنگھ اور گروپ رکن اجے گپتا کے خلاف دو گروہوں کے درمیان عصبیت پھیلانے سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت گجڈڈوارا تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔گروپ ایڈمن رام سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گپتا فرار ہے۔پولیس انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں وہاٹس ایپ گروپ پر کچھ لوگ اشتعال انگیز ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔پولیس نے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے گروپ کے منتظم رام سنگھ کوگرفتارکرلیا۔گروپ کے ایک رکن اجے گپتا کی تلاش کی جا رہی ہے۔دونوں ملزم کاس گنج کے گجڈڈوارا علاقے کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔گجڈڈوارا علاقے میں کچھ لوگوں نے ایک مذہبی مقام کے گیٹ پر آگ لگا دی۔آگ وقت پر ہی بجھا دی گئی اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو سپاہیوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تھی۔اس معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔واضح ر ہے کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے دن کاس گنج میں ترنگا ریلی نکالنے کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تشدد پیدا ہواتھاجس میں چندن گپتا(22)نام کے ایک نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ نوجوان کے قتل کے بعد سے کاس گنج میں تشدد اور آگ زنی شروع ہو گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...