بھٹکل میں خواتین کے لئے نئے فیشنبل ملبوسات کے نئے شوروم اور ذائقہ دار ،لذیذ کھانوں کے انوکھے ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

Source: S.O. News Service | Published on 5th April 2018, 9:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:5/اپریل (ایس او نیوز)گلف میں مقیم تاجروں کا اپنے وطن کی طرف رخ کرنا اور اپنے وطن میں بھی کاروبار کی شروعات کرنا نہایت ہی خوش آئند بات ہے۔حالیہ برسوں میں شہر بھٹکل کے تاجر بھی وسعتوں کو راہ دیتے ہوئے ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ حال ہی میں گلف میں مقیم مشہور تاجر ،این جی ٹی کے چیرمن عتیق الرحمن منیری کے فرزند عبدالبدیع مُنیری کی دو دکانوں کاجماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا محمد اقبال ملا ندوی اور مولانا صادق اکرمی ندوی کی دعاؤں سے شاندار افتتاح ہوا۔

نوائط کالونی قومی شاہراہ پرگذشتہ اتوار کو منفرد ذائقہ دار ’’آؤز ریسٹو -کیفے ‘‘ کا شاندار افتتاح کے ساتھ گاہکوں کو کئی ساری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔جہاں گاہک قسم قسم کے نئے نئے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ہوٹل میں ہر قسم کے جہاں فاسٹ فوڈ، جوس، منی میلٹ آئس کریم ، کافی، سیزلر ، چوپسی ، مؤنٹین لاوا، سیزلنگ براؤن سمیت کئی قسم کے ذائقہ سے پُر کھانے،شربت وغیرہ دستیاب ہیں۔ بھٹکل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسٹورنٹ میں کافی بنانے کے لئے مشین کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ گرم کافی کے ساتھ ساتھ کولڈ کافی بھی میسر ہے۔ ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے کے لئے الگ سے انتظام کیاگیا ہے ۔ اور رابطہ پر آرڈر کے مطابق ہوم ڈیلوی کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اسی طرح نئے زمانے کے تقاضوں کے تحت ہر طبقہ کی خواتین کا خیال رکھتے ہوئے جدید قسم کے ڈیزائن والے’’آرجوز بوٹیک‘‘ کا بھی افتتاح کیاگیا ۔ متعلقہ دکان خواتین کےلئے مختص ہے جہاں کم سے کم قیمت سے لے کر زیادہ سے زیادہ قیمت والے نئے نئے فیشن کے جوڑے تیار ملیں گے۔ ریڈی میڈ، برائیڈل وئیرس ،پاک سوٹ پیس، آرٹفیشیل جیولری ، لیڈیز گارمنٹس 1ہزار سے لے کر 50ہزار تک کی قیمت کے سوٹس وغیرہ یہاں دستیاب ہیں۔

’’آرجوز بوٹیک ‘‘ کے افتتاح کے ساتھ ہی اب بھٹکل اور اطراف کے رہنے والے عوام کو شادی بیاہ کے موقعوں پر بڑے بڑے شہروں کی طرف رُخ کرنے کی ضرورت مطلق ختم ہوگئی ہے۔ اب ہر طرح کےقیمتی سے قیمتی اور بھٹکلی عوام کی پسند کے مطابق ڈریسس یہاں دسیتاب ہیں۔ خواتین کو مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے ’’آرجوز بوٹیک ‘‘ میں لیڈیز اسٹاف کا بھی انتظام کیا گیا ہے

’’آرجوز بوٹیک ‘‘ بھٹکل کا اب پہلا شوروم ہے جہاں بار کوڈنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ باہر نکلنے والی گیٹ پر اینٹی تھیفٹ سینسر سسٹم بھی لگا ہوا ہے جبکہ پورا شوروم  ائرکنڈیشن سے مزین ہے۔

جناب عتیق الرحمن مُنیری نے ربن کاٹ کر شوروم اور ریسٹو کیفے کا علامتی افتتاح کیا،اس موقع پر خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی ، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری، امٹیک کے چیرمن عبدالمتین ائیکری سمیت کافی معززین شہر اور ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...