بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کا سالانہ جلسہ :زندگی میں نشیب و فراز فطری ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th April 2018, 12:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26/اپریل (ایس او نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کا سالانہ ’’کالج ڈے ‘‘جلسہ25اپریل بروز بدھ کو کا کالج کیمپس انجمن آباد میں منعقد ہوا۔ حافظ عبدول دائم کی تلاوت قرآن سے جلسہ کا آغاز ہوا۔

جلسہ میں آیوش شیلپا ورکشاپ سلیا کے پدم شری گریش بھاردواج نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ہر انسان کی زندگی میں پیش آنے والے نشیب وفراز پرروشنی ڈالی ۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا سے کٹھن محنت اور سخت مرحلو ں سے گزر کر ہی اعلیٰ منزلیں ملنے کی بات کہی۔ اساتذہ کے متعلق انہوں نے کہاکہ زندگی میں اساتذہ ہی اصل رہنما ہیں یہی ہیں جو اپنے طلبا کو کانٹوں بھری راہ پر چلنے کا گر سکھاتے ہیں۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری نے جلسہ کی صدارت کی۔ نائب پرنسپال ڈاکٹر پال چندر ایچ ایم نے استقبال کیا تو الکٹرانک اینڈ کمپیوٹر شعبہ کے صدر ٹی ایم پی راج کمار نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ شعبہ میکانیکل کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن نے شکریہ کلمات اداکئے۔ اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق ، سکریٹری ابوبکر قاسمجی ، پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی ، اسٹوڈنٹس جنرل سکریٹری عبدالمعیز وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔