شیرور مٹھ کے سوامی کی موت کی جانچ ہوگی: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 1:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍جولائی(ایس او نیوز) اڈپی کے شیرور مٹھ کے سوامی کی موت کے سلسلے میں ان کے بھائی کی طرف سے شبہات ظاہر کرتے ہوئے جو شکایت درج کرائی گئی ہے اس پر پولیس افسروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تحقیقات کی بنیاد پرا گر یہ پایا گیاکہ سوامی کی موت اتفاقی نہیں تھی تو اس سلسلے میں خاطیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، یہ بات آج نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس سوال پر کہ بی بی ایم پی میں مبینہ گھپلے کے الزامات سامنے آرہے ہیں، نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس سلسلے میں اب تک ان کے علم میں تفصیلات نہیں آئی ہیں۔ معاملہ اگر سامنے آیاتو اس کی رپورٹ طلب کی جائے گی اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ راجدھانی کے بلدی ادارے میں جواب دہی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کنٹراکٹروں کی طرف سے ضرورت سے زیادہ خاکروبوں کو تقرر کرنے اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کو لے کر جو مسائل اٹھ رہے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے اب بی بی ایم پی انتظامیہ نے خاکروبوں کے لئے بائیو میٹرک نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بی بی ایم پی میں 18300 خاکروب ہیں۔ ان میں سے عنقریب چار ہزار کو مستقل ملازمت دینے کے لئے تخمینہ لگایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے خاکروبوں کو سینیارٹی کی بنیاد پر مستقل ملازمت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ دریائے کاویری کا دورہ کرنے کے لئے نہ جانے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ ان کے بھائی کی طبیعت ناساز ہے اسی لئے وہ شہر سے باہر نہیں جارہے ہیں۔ ایسے امور پر انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ اپنے طور پر وہ کوئی مطلب نکالنا بند کریں۔ مرکزی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں پیش تحریک عدم اعتماد کے متعلق نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس تحریک عدم اعتماد پر بحث کے ذریعے حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا بھرپور موقع میسر آیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...