فوج کی قربانیوں پر نہیں اٹھانا چاہئے سوال: اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2019, 12:12 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،22مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ ملک کی مسلح افواج کی قربانی پر کبھی سوال نہیں اٹھانا چاہئے۔اکھلیش نے کہا کہ جمہوریت میں حالانکہ سوال پوچھنا لیڈروں کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ہمارے مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیوں پر سوال نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔اکھلیش نے ٹویٹ کیاکہ اس حکومت کو خود کو ہندوستانی فوج کی طرح دکھانا بند کر دینا چاہئے۔وہ لیڈر خطرناک ہیں، جو کہتے ہیں کہ ان سے سوال نہیں کیا جا سکتا۔ٹویٹر پر کیا گیا اکھلیش کا یہ تبصرہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ حال میں ایس پی لیڈر رام گوپال یادو نے دعوی کیا تھا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے بنائی گئی ایک سازش تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رام گوپال کے تبصرہ پر ٹویٹ کر کہا کہ رام گوپال جیسے سینئر لیڈر کا یہ قابل مذمت بیان ان سبھی کی توہین ہے، جنہوں نے کشمیر کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قربانی دی۔یہ ہمارے شہیدوں کے خاندان والوں کی توہین ہے۔قابل ذکر ہے کہ رام گوپال یادو نے کہا تھا کہ نیم فوجی دستہ حکومت سے ناخوش ہے۔ووٹ کے لئے جوان مار دیے گئے۔جموں سرینگر کے درمیان چیکنگ نہیں تھی اور عام بسوں سے جوانوں کو بھیج دیا گیا۔یہ سازش تھی۔جب حکومت بدلے گی تو اس کی جانچ ہوگی اور بڑے بڑے لوگ نامزد ہوں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...