سرکاری اسکول کے ٹیچر قومی ٹیچر ایوارڈکے لیے براہِ درخواست دے سکتے ہیں:پرکاش جاؤڈیکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 10:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سرکاری اسکولوں کے ٹیچر اب ٹیچروں کے قومی ایوارڈکے لیے براہِ راست اپنی نامزدگیاں بھیج سکتے ہیں۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکرنے کہاہے کہ یہ ایک نئی پہل ہے، کیو نکہ پہلے نامزدگیوں کا انتخاب ریاستی حکومت کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹیچر، ٹیچروں کے قومی ایوارڈ کے لئے خود ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ نئے نظام میں سرکاری اسکول کے ٹیچر ، ہیڈ ماسٹر آن لائن اپنی نامزدگی بھیج سکتے ہیں۔ ہر ضلع سے تین ٹیچروں کا انتخاب کیا جائے گا اور اسی طرح ہر ریاست سے 6 ٹیچروں کا انتخاب ہوگا۔ قومی سطح پر ایک خود مختار جیوری ٹیچروں کے قومی ایوارڈ کے لئے 50 ممتاز ٹیچروں، اسکول کے ہیڈ ماسٹروں کا انتخاب کرے گی۔ ٹیچر اپنے کئے گئے کاموں کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ قومی جیوری ٹیچروں کی اختراعات ، تعلیمی نظام اور تدریسی طریقہ کار میں کی گئی انقلابی تبدیلی کی بنیاد پر بہترین ٹیچروں کا انتخاب کرے گی۔ ٹیچروں کے قومی ایوارڈ کا مقصد ملک کے بہترین ٹیچروں کے تعاون کو تسلیم کرنا اور ان کی عزت افزائی کرناہے۔ کیونکہ ان کی کوششوں کی وجہ سے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار میں بہتری ہوتی ہے بلکہ ان کے طلباء کی زندگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں میں سرکاری اور سرکار کے امداد یافتہ اسکولوں ، مرکزی حکومت کے اسکولوں جیسے کیندریہ ودیالیہ ، جواہر نوودیہ ودیالیہ ، تبتیوں کے لئے سینٹرل اسکول ، وزارت دفاع کے ذریعے چلائے جانے والے سینک اسکول ، ایٹمی توانائی کی تعلیمی سوسائٹی کے ذریعہ چلائے جانے والے اسکول اور سی بی ایس ای اور سی آئی ایس سی ای سے الحاق شدہ اسکولوں میں کام کرنے والے تمام ٹیچر اس قومی ایوارڈ کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...