اعداد و شمار کی سیکوریٹی کے لیے بل لایا جائے گا:روی شنکر پرساد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th January 2019, 10:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5جنوری (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آئی ٹی اور وزیر قانون روی شنکر پرساد نے جمعہ کو راجیہ سبھامیں کہاہے کہ ایک لاکھ روپے سے کم رقم والے اقتصادی دھوکہ دہی کے معاملات پر غور کرنے کے لئے حکومت ریزرو بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔وہیں انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کی حفاظت کے لئے ایک بل تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے راجیہ سبھا کے وقفہ سوال کے دوران اضافی سوالات کے جواب میں یہ معلومات دی،اب ریزرو بینک ایک لاکھ روپے سے زیادہ رقم سے منسلک جعل سازی کے معاملات پر مختلف بینکوں کے ساتھ مل کر نظر رکھتی ہے۔ہندوستان کی ڈیجیٹل اور آئی ٹی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ دنیا میں اس کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اعداد و شمار کو کوئی نہیں چرا سکتا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی ڈیٹا سیکورٹی بل تیار کیا جا رہا ہے جس میں ڈیٹا چوری سمیت مختلف مسائل شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی ٹریننگ کے علاوہ ٹریننگ پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں علیحدہ آئی ٹی سیل بھی بنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...