ریاست کی مالی حالت بے حد خراب ہوئی ہے؛ ایڈی یورپا کا الزام کمار سوامی بھی سدارامیا کی راہ چل رہے ہیں؛ کچھ دن انتظار کرکے بی جے پی احتجاج کرے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2018, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

شیموگہ،22؍جولائی(ایس او نیوز) ودھان سودھا میں اپوزیشن لیڈر بی ایس ایڈی یورپا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کی قرضہ معافی سے ریاست کی معیشت پر بوجھ پڑاتھا، اسے وزیراعلیٰ کمار سوامی کی جانب سے بھی جاری رکھے جانے کے سبب ریاست کی مالی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔

یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدارامیا نے پانچ سالوں تک وزیراعلیٰ رہ کر قرض کا بوجھ 286476کروڑ روپیوں تک کردیاتھا۔ کمار سوامی نے اسے 296229 کروڑ تک پہنچایا ہے۔ یہ کانگریس جے ڈی ایس حکومت کا کارہائے نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا نے بے کار کے منصوبے جاری کئے جس کے نتیجے میں ریاست کی مالی حالت بے حد خراب ہوئی۔ اب کمار سوامی بھی اسی روش کو آگے بڑھارہے ہیں جس کے سبب ریاست پر قرض کا افزود بوجھ پڑرہاہے۔

انہوں نے کہاکہ سدارامیا سے بڑھ کر کام کمار سوامی کررہے ہیں، دونوں پارٹیوں کے درمیان تال میل نہ ہونے کے سبب ترقی کے کوئی کام نہیں ہورہے ہیں۔ کمار سوامی کے کہنے کے مطابق ہم کچھ دن انتظار کرکے دیکھیں گے اس کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔ا نہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے کوآپریٹیو سوسائٹیوں سے لئے گئے 8500 کروڑ روپیوں کا قرضہ معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سدارامیا نے اقتدار پر رہتے ہوئے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو صرف4؍ہزار کروڑ روپئے رقم اداکی تھی۔ کوآپریٹیو اور قومیائی گئی بینکوں میں کسانوں کے قرضے ادانہ کرنے کی وجہ سے انہیں کہیں بھی قرض نہیں مل رہاہے۔ افسر کہہ رہے ہیں کہ پرانا قرضہ اداہونے تک نیا قرضہ نہیں دیاجائے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس صورتحال میں ان داتا کس طرح جئے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کی میعاد میں شروع کردہ10؍ہزار کروڑ روپیوں کے مختلف کام ایسے ہی دھرے پڑے ہیں۔کئی جگہوں پر بارش سے تباہی مچی ہے، کم از کم ضلع نگراں وزیر متعلقہ افسر دورہ کرکے مسائل حل کرسکتے تھے۔ نگراں کار وزیر نہ ہونے کے سبب کہنے سننے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیموگہ ضلع میں بارش سے 10ہزار ایکڑ زمین زیر آب آگئی ہیں۔ کم از کم ڈپٹی کمشنر صورتحال کا جائزہ لے سکتے تھے۔ جائزہ نہ لے کر حکومت بے توجہی برت رہی ہے۔اپوزیشن کی حیثیت سے ہم اچھے کام کررہے ہیں۔ حکومت اب بھی چوکس نہ ہوئی تو احتجاج یقینی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...