رافیل سے متعلق غلط حقائق پیش کرنے کی حکومت ذمہ دار ، سپریم کورٹ اس کے لیے مناسب فورم نہیں: کپل سبل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2018, 1:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،16؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رافیل ڈیل کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر مودی سرکار اور کانگریس مدمقابل ہیں۔ایک طرف جہاں مودی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی جیت بتا رہی ہے وہیں کانگریس حکومت پر سپریم کورٹ سے حقیقت چھپانے اور ملک کوگمراہ کرنے کا الزام لگا رہی ہے۔رافیل کو لے کر سی اے جی کی رپورٹ پر اب معاملہ گرم ہوگیا ہے اور کانگریس مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ہفتہ کو ایک بار پھر سے کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں غلط حقائق دینے کے لیے حکومت ذمہ دار ہے۔کپل سبل نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ میں غلط حقائق دینے کے لیے ذمہ دار ہے۔مجھے لگتا ہے کہ اٹارنی جنرل کو پی اے سی کے سامنے آناچاہیے اور یہ پوچھا جانا چاہیے کہ غلط حقیقت کیوں پیش کیے۔یہ کافی سنگین معاملہ ہے۔کپل سبل نے کہا کہ ہم بہت یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ سپریم کورٹ ایک مناسب فورم نہیں تھا جس پر ان مسائل کافیصلہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہاں نہ تو سپریم کورٹ نہ ہی فائلوں کی جانچ کر سکتے ہیں اور نہ ہی گواہوں کے حلف نامہ کی جانچ کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی سپریم کورٹ وزیر اعظم کو بلا کر پوچھ گچھ بھی نہیں کر سکتا، جبکہ ہمیں اس پر وزیر اعظم سے سوال کرنے کی ضرورت ہے۔کپل سبل نے کہاکہ میں نے ایک دوربین خریدنے کے لئے کہا ہے اور مجھے اس بی جے پی صدر امت شاہ کوگفٹ کرنا ہے۔بی جے پی صدر نے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کو دوربین سے دیکھنا پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔