بی ایم ٹی سی بسوں میں سی این جی استعمال کرنے محکمہ کی ہدایت، بنگلوروشہر کے مختلف علاقوں میں ریفلنگ مراکز قائم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th October 2017, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8/اکتوبر(ایس او نیوز)ریاستی حکومت نے بنگلور میٹرو پالیٹین ٹرانسپورٹ کارپوریشن( بی ایم ٹی سی) کو ہدایت دی ہے کہ ایندھن کے طور پر بسوں میں سی این جی کا استعمال شروع کریں تاکہ اس کا پتہ چل سکے کہ اس کا استعمال ہماریکس قدر سود مند ہے، ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے بی ایم ٹی سی کو ہدایت جاری کی ہے کہ سی این جی بسوں کا استعمال شروع کی جائے، غور طلب بات یہ ہے کہ ماہرین نے بی ایم ٹی سی کو مشورہ دیا ہے کہ بسوں میں ایندھن کے لئے سی این جی کا استعمال کرنے سے محکمہ کو فائدہ ہوگا، ڈیزل کے مقابلے سی این جی سستا ہے، دوسال قبل بی ایم ٹی سی کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں اس کی سفارش کی گئی تھی کہ بی ایم ٹی سی بسوں میں اگر ڈیزل کی جگہ سی این جی کا استعمال ہوتو اس سے محکمہ کو بہت زیادہ فائدے ہوں گے۔جی اے آئی ایل گیس لمیٹیڈ نامی کمپنی نے اس کے لئے ذمہ داری قبول کرلی ہے، اس کے لئے سی این جی سپلائی کے لئے انفراسٹرکچر بھی تیار کرلیا گیا ہے، بنگلورو شہری اور بنگلور دیہی اضلاع کے لئے گیس پائپ بھی بچھا دیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سی این جی کے استعمال سے نہ صرف محکمہ کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے ماحولیات آلودہ ہونے سے بچ جائے گا، چونکہ اس وقت گاڑیوں کے دھواں سے نہ صرف فضائی آلودگی پھیل رہی ہے، بلکہ صورتی آلودگی میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس لئے شہر میں ماحولیات کو بنائے رکھنے کے لئے بہت ہی ضروری ہے کہ اس جانب خصوصی توجہ دئے جائیں، جی اے آئی ایل گیس کمپنی کے مطابق بی ایم ٹی سی بسوں میں سی این جی کی ریفلنگ کے لئے شہر میں کئی مراکز بنائے گئے ہیں، ماگڑی روڈ میں واقع بیگرس کالونی، سمنہلی، پنیا اور ہنور علاقے ان میں شامل ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکریٹری بی بسوراجو نے سی این جی کے بارے میں بتایا کہ بی ایم ٹی سی کی سفارش پر ہی محکمہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس پر فوری عمل کیا جائے۔چونکہ جب تک عملی طور پر اس کام کو انجام نہیں دیا جائے گا، اس وقت تک اس کا نتیجہ ہمارے سامنے نہیں ہوگا، انہوں نے بتایا کہ محکمہ سے جاری ہدایت پر عمل آوری ہوگی، اس کے نتائج آنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیا جاسکے گا کہ بی ایم ٹی سی بسوں میں سی این جی کا استعمال محکمہ کے لئے کس قدر سود مند ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گوا کے وزیر اعلیٰ پاریکر اور وزیر آبپاشی کرناٹک سے معافی مانگیں ونودپالیکر نے جھوٹا الزام عائد کیاہے، پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے:ایم بی پاٹل

ریاستی وزیر آبپاشی ایم بی پاٹل نے  کلسابنڈوری نالے کا معائنہ کیاگواکے وزیر آبپاشی ونودپالیکر بروزہفتہ ضلع کنکتی کے دورہ کرتے ہوئے کلسانالے کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیاتھا۔

انتخابات کے پیش نظر پارٹی لیڈروں کے باہمی تبادلہ خیالات کاسلسلہ سی ایم ابراہیم کی جے ڈی ایس سربراہ دیوے گوڈا سے ملاقات

ریاستی اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آنے لگے ہیں ، سیاسی قائدین سے ملاقاتیں اور ان سے تبادلہ خیالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جوکافی اہم اور دلچسپ ہوا کرتا ہے ۔