جموں وکشمیر: بی جے پی نائب صدرنے گورنر ووہرا سے ملاقات کی
سری نگر21جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے جمعرات کو یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہراسے ملاقات کی۔راج بھون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گورنر اور کھنہ نے ریاست میں ترقیاتی منظر نامے اور ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کی بہبودی کو فروغ دینے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پرسیر حاصل بحث کی۔انہوں نے ریڈ کراس سوسائٹی ، بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈس و دیگر رضا کار تنظیموں کی اْن کوششوں پربھی غور و خوض کیا جو انہیں سماج کے لیے انجام دینی چاہیں۔