اکتوبر میں "ریزرویشن مخالت گورنر ہٹاؤ" احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2017, 12:09 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،19/ستمبر(ایس او نیوز)درج فرہست قبائل (ایس سی ؍ایس ٹی ) کو ریزرویشن دیئے جانے کے آرڈیننس پر ریاستی گورنر نے دستخط  نہ کرتے ہوئے پسماندہ طبقات کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ریاستی گورنر واجو بھائی والا کے ایس سی ؍ایس ٹی مخالف رویہ کی مذمت  پرجاپری ورتنے ویدیکے (پی پی دی) کی جانب سے ماہ اکتوبر میں ریزرویشن مخالف گورنر کو ہٹاؤ احتجاج ریاست بھر میں کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع پی پی دی کے ریاستی صدر بی گوپال نے دی ہے۔ منگلورو میں سرکاری ملازمین سبھا بھون میں ایس سی ؍ایس ٹی  ملازمین، نوکری اور اصنافی ریزرویشن کے سلسلہ میں منعقدہ  مباحثہ سے قبل اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رتنا پربھا کمیٹی کی رپورٹ میں درج ریاستی سطح پر خالی پڑے ہوئے ایس سی ؍ایس ٹی بیک لاگ عہدوں کی تفصیلات سپریم کورٹ کی تفتیش کمیٹی کو رونہ کردی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ کابینہ میں مسودہ پیش کرے تا کہ ریزرویشن کی مخالفت سے نجات مل سکے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ریزرویشن کا مطلب صرف تحفظ ہے، اس سے غریب کا خاتمہ نہیں ہوتا ۔ پسماندگی کے وجوہات بھی بتائے نہیں گئے۔ ریاستی حکومت ایس سی؍ایس ٹی کیڈر ڈیٹا بھی جاری نہیں کی ہے۔ اس سلسلہ میں 23؍ مارچ کو احتجاجی مظاہرہ کے ذریعہ ریزرویشن کے حوالہ سےآرڈینٹس جاری کرنے حکومت سے درخواست کی گئی ہیں۔ حکومت نے توجہ دیتے ہوئے آرڈیننس کو گورنر تک پہنچایا ۔لیکن گورنر نے اب تک اس پر دستخط نہیں کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں ایس سی ؍ایس ٹی ریزرویشن کیلئے مباحثہ منعقد کئے جائیں گے۔ ریزرویشن سے مقصود صرف نمائندگی ہے۔ تمام سرکاری سرگرمیوں میں ایس سی ؍ ایس ٹی کی نمائندگی سے اس بارے میں ریاست کے تمام اضلاع میں بیداری لانے کے لئے بیداری مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے تاریخی حوالہ سے کہا کہ 1978سے پہلے ایس سی ؍ ایس ٹی طبقات کے لئے سرکاری کاموں میں ریزرویشن کا آغاز ہوا۔ اس سے پہلے ریزرویشن کی مقدار انتہائی کم تھی۔ لیکن اب سپریم کورٹ دو رکنی بنچ نے مقدس بمقابلہ کرناٹک سرکار کے معاملہ میں اضافی ریزرویشن کو آگے نہ لے جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ ایس سی ؍ ایس ٹی افراد کی نوکریاں بھی ختم کی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہےکہ ریزرویشن کے ذات پات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ ریزرویشن حاصل کرنے والے صحیح ڈھانت سے کام بھی نہیں کرے۔ لیکن یہ بات درست اور صحیح نہیں ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...