حکومت تنقیدوں کی بجائے ترقی پر توجہ دے گی: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd July 2017, 9:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/جولائی (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت کی کارکردگی کے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کی بے جا تنقیدوں پر توجہ دئے بغیر وہ ریاستی عوام کی فلاح وبہبود اور ہمہ جہت ترقی کیلئے متحرک رہیں گے۔ آج شہر کے ماگڑی روڈ پر 25کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر انڈر پاس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ہر ترقیاتی کام پر تنقید کرنا اپوزیشن پارٹیوں کا شیوہ بن چکا ہے اور ہر کام میں غیر ضروری طور پر خامیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ آئندہ اس طرح کی کسی بھی تنقید پر جو محض تنقید کیلئے ہو توجہ نہیں دی جائے گی، اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے حکومت سے جڑا ہر فرد متحرک اور کوشاں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ریاستی عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جو مگر مچھ کے آنسو بہائے جارہے ہیں،اس سے عوام بخوبی واقف ہیں۔ہر ترقیاتی کام میں رکاوٹ کھڑی کرنا اور بعد میں حکومت پر ترقی کیلئے کام نہ کرنے کا الزام لگانا اپوزیشن کی فطرت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اس رویہ سے ترقی کی رفتار متاثر ہوگی اور کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ بی جے پی قائدین کی طرف سے بارہا جھوٹ بولے جانے پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ جھوٹ بولنے کی بھی حد ہونی چاہئے۔ جھوٹ جب حد سے زیادہ ہوجائے تو وہ خود بخود بے نقاب ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے جھونپڑ پٹیوں میں آباد خاندانوں کو ماہانہ دس ہزار لیٹر پانی مفت فراہم کرنے ریاستی حکومت کی پہل میں اپوزیشن نے روڑے اٹکانے شروع کردئے ہیں، اسی طرح ریاست کو بھوک سے آزاد کرنے کیلئے بہترین پہل کرتے ہوئے بنگلور میں بی بی ایم پی کی حدود میں آنے والے تمام 198 وارڈوں میں اندر ا کیٹنین کی شروعات کی جارہی ہے، ان کینٹینوں میں صبح کاناشتہ پانچ روپے اور دوپہر ورات کاکھانا دس روپیوں میں مہیا کرایا جائے گا۔ بی جے پی اسے بھی برداشت نہیں کررہی ہے، اور غیر ضروری طور پر اندراکینٹین کی تعمیرمیں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اندرا کینٹین کے سلسلے میں بی جے پی کے بعض لیڈروں نے جو گمراہ کن الزامات لگائے ہیں ان کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ شہر کے تمام 198 وارڈوں میں حکومت اندراکینٹین قائم کرنے تیار ہے، لیکن 15اگست کو 125 وارڈوں میں اندرا کینٹین کی شروعات کردی جائے گی، جبکہ 2/ اکتوبر تک باقی کینٹینوں کی شروعات بھی کردی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت کی دور اندیشی اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ عوام کے بھرپور تعاون کی بدولت 240مربع کلومیٹر پر مشتمل شہر بنگلور کو پھیلا کر 840مربع کلومیٹر تک لے جایا گیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں آج بنگلور دنیا کا سب سے متحرک شہر بن چکا ہے۔ اس شہر کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ ہے اور یہاں 67 لاکھ گاڑیاں دوڑتی ہیں، جن میں سے 47 لاکھ ٹو وہیلرس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی اتنی بڑی تعداد کے نتیجہ میں شہر میں آلودگی کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے حکومت کوشاں ہے۔ شہر میں آئے دن خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اس طرح کے واقعات پر نظر رکھنے کیلئے گلابی ہوئسلا گاڑیاں شہر بھر میں متعین ہیں۔ عنقریب مزید 55 پولیس تھانوں کو یہ گاڑیاں مہیا کرائی جائیں گی، جو خواتین پر مظالم سے جڑی شکایات پر خصوصی طور پر نمٹیں گی۔ اگلے ایک ہفتے کے اندر شہر کے تمام پولیس تھانوں کو ایک ایک گلابی ہوئسلا گاڑی مہیا کردی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا، وزیر ترقیات بنگلور کے جے جارج،اراکین اسمبلی پریہ کرشنا، سریش کمار، رکن کونسل ایچ ایم ریونا، میئر پدماوتی، ڈپٹی میئر آنند، کارپوریٹر اومیش شٹی، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...