کابینہ میں توسیع کے ساتھ ہی حکومت کا خاتمہ یقینی: ایشورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th November 2018, 11:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍نومبر(ایس او نیوز) سینئر بی جے پی لیڈر اور رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا نے کہا ہے کہ جس دن ریاستی کابینہ میں توسیع ہوگی اسی دن کمار سوامی حکومت گر جائے گی۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی طرف سے اس حکومت کو گرانے کے لئے کسی طرح کے آپریشن کمل کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ وزارت سے محروم اراکین اسمبلی خود اس حکومت کا بیڑہ غرق کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کے لالچ میں کانگریس اور جے ڈی ایس نے اتحاد تو کرلیا ہے ، لیکن یہ دونوں پارٹیاں آپس میں تال میل قائم کرنے میں اب تک کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزارت کے لئے دن رات زور لگانے والے اراکین اسمبلی اگر وزارت کا حصہ نہ بن پائیں تو وہ کسی بھی حال میں حاموش نہیں بیٹھیں گے جس کے نتیجے میں اس حکومت کا گرنا طے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو سیکولر کہنے والے پارٹیوں نے اقدار کی دھجیاں اڑائی ہیں ، چامنڈیشوری حلقے میں جے ڈی ایس کے ہاتھوں رسوا کن شکست کھانے والے سدرامیا بے شرمی سے جے ڈی ایس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سدرامیا میں اگر تھوڑی سی بھی خود داری ہوتی تو وہ اس اتحاد کو کبھی تسلیم نہیں کرتے، انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر پہلے ہی زوال پذیر کانگریس کرناٹک میں اس حد تک گر جائے گی اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتاتھا، لیکن آج کانگریس جس حالت میں ہے اسے دیکھ کر اس پر ترس آتا ہے۔ ایشورپا نے کہا کہ ریاست میں صرف دیوے گوڈا اور ریونا کا کاروبار چل رہاہے، حکومت میں کسی کو کچھ بھی فیصلہ لینے کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...