حکومت ریاست کو آگے لے جانے میں کامیاب: وزیراعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جون(ایس اونیوز) کرناٹک میں توقع کے مطابق کانگریس حکومت کا مظاہرہ نہ کرنے اپوزیشن کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سدارامیا نے آ ج کہا کہ حکومت نے اپنے 4سالہ دور میں تاحال ریاست کو آگے لے جانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور مالیاتی ڈسپلن کو یقینی بنایا ہے ۔ریاستی اسمبلی میں مختلف محکمہ جات کے گرانٹس پر مطالبات زر کا جواب دیتے ہوئے انہو ں نے اپوزیشن کے الزامات کی تردید کی ہے ۔ سدارامیاجو فینانس کا قلمدان بھی رکھتے ہیں' نے ریاست کو قرض کے جال کی طرف نہیں ڈھکیلا بلکہ ایس جی ڈی پی کے 18.93فیصد میں مالیاتی ڈسپلن کی حد تک حکومت کے قرضے ہیں۔اپوزیشن بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ کھلے بازار سے حکومت کافی قرض حاصل کررہی ہے اور بہ حیثیت مجموعی قرض 2.42لاکھ روپے بی جے پی کے 2012-13کے دورمیں قرضہ جات 1.18 لاکھ کروڑ روپے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ایس جی ڈی پی کے مقابلے جو 12,80,465کروڑ روپے کے قرضہ جات تھے آوٹ اسٹینڈنگ قرضہ جات 18.93فیصد ہیں جو مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اصولوں کے 25فیصد ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی خسارہ کو کم کیا ہے اور گجرات کے بعد دوسری ریاست بن گئی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم نے 4برسوں میں مالیاتی فاضل ریاست بنانے کو یقینی بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2017-18 میں 1,86,561کروڑ روپے کے ریاستی بجٹ میں آمدنی 1,44,897کروڑ روپے کی رہے گی۔ زرعی محاذ پر حکومت اس مالیاتی سال کے اختتام تک 5 برسوں میں 19,523 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔یہ بی جے پی کی پیشرو حکومت کی جانب سے خرچ کردہ 7338 کروڑ روپے کے مقابلہ زیادہ ہے ۔ سدارامیا نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہر سال آبپاشی پر 10ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کے وعدہ کو پورا کیا ہے اور تاحال نئی 2013میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اس سال ماہ مئی تک 38ہزار کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں اور مارچ 2018تک یہ بڑھ کر 50ہزار کروڑ روپے ہوجائیں گے ۔سدارامیا نے کہا کہ کرناٹک میں گذشتہ مسلسل 6برسوں سے خشک سالی کی صورتحال ہے اور گذشتہ دو سالوں کے دوران یہ شدید ہوگئی ہے تاہم ان کی حکومت عوام بالخصوص کسانوں کو راحت فراہم کرنے کے مختلف اقدامات کے ذریعہ خشک سالی کی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے اقدامات کئے ہیں۔خط غربت سے نچلی زندگی گزارنے والے خاندانوں کو انا بھاگیہ مفت چاول کی اسکیم حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے اور اس نے غریب خاندانوں کی دیگر ریاستوں کو نقل مکانی کو عملاً صفر بنادیا ہے ۔دودھ کے کسانوں کے لئے شری بھاگیہ ترغیبی اسکیم نے دیہی علاقوں کے غریب خاندانوں کو مدد دی ہے تاکہ خشک سالی کے سبب فصل سے محرومی کے باوجود معمول کے مطابق ان کی آمدنی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...