اقلیتی کمیشن کو تحلیل کرے حکومت:وی ایچ پی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2017, 11:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وشو ہندو پریشد نے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین غیورالحسن رضوی پر علیحدگی پسندوں کے ایجنڈے کو لاگو کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلم معاشرے میں تنہائی کے احساس کو مضبوط کر رہے ہیں۔مسلم معاشرے کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کرنے کے فیصلے کی معلومات دیتے وقت انہوں نے کہا کہ اگر مسلم معاشرے کو کوئی ستا رہا ہے تو وہ فوری طور پر اس پر فون کریں ۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو اتنا ستایا جا رہا ہے کہ اس اقدام کی ضرورت پڑ گئی۔وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر جین نے منگل کو کہا کہ پاکستان اور علیحدگی پسند اسی منطق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ہندوستان مخالف کارروائی کو جائز ٹھہراتے ہیں، اب ان کواقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی شکل میں ایک اور وکیل فری میں مل گیا ہے، پوری دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلمانوں کو جتنے حقوق ہندوستان میں ملے ہوئے ہیں ،اتنے کسی مسلم ملک میں بھی نہیں ہیں۔اس کے باوجود، جہادی عناصر ہمیشہ عدم اطمینان پیدا کرکے تعصب پھیلاتے رہتے ہیں ، اقلیتی کمیشن بھی اس کام کو کرکے علیحدگی پسندی کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اقلیتی کمیشن سے جاننا چاہتا ہے کہ ہندوستان میں مسلم سماج میں مظلوم ہے یا ظالم؟ اس پر ان کو ایک تفصیلی بیان جاری کرنا چاہیے ، وی ایچ پی ان کو اس موضوع پر کھلی بحث کا چیلنج دیتا ہے، جس وقت وہ ہیلپ لائن کی اطلاع دے رہے تھے ،اسی وقت بجنور میں کچھ مسلمان ہندو لڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کر رہے تھے، ان کو روکنے پر ان کے ساتھیوں نے آ کر ہندو سماج پر حملہ بول دیا، ایسے واقعات مسلم اکثریتی علاقوں میں عام طور پر ہوتے رہتے ہیں۔اسی وقت کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے ہندوستان کو شکست دینے پر وادی کشمیر اور بنگال سمیت کئی مقامات پر پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے اور ہندو سماج پر حملے کئے گئے۔ظلم کرنے والوں کو مظلوم دکھا کر وہ ان کے اس مغلیہ رجحان کو فروغ دے رہے ہیں، یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے جہاں ہندوؤں کو قتل کرنے والوں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے،کیا وہ ہندوستان کو پاکستان بنانا چاہتے ہیں؟وی ایچ پی کے قومی ترجمان ونود بنسل کی طرف سے جاری اس بیان میں ڈاکٹر جین نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی کمیشن کا تصور ہی علیحدگی پسند انہ ذہنیت کی تصدیق کرتا ہے، کیا ملک کے تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے انسانی حقوق کمیشن کافی نہیں ہے؟ اسکو زیادہ حق دے کر اقلیتی کمیشن ختم کر دینا چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...